بغاوت میں ملوث پادری کو رہا نہ کرنے پر امریکی صدر کی ترکی کو دھمکی

مسیحی رہنما پادری اینڈریو برونسن

مسیحی رہنما پادری اینڈریو برونسن

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ترکی نے مسیحی پادری کو رہا نہیں کیا تو اسے سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنی ایک ٹویٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  ترکی میں فوجی بغاوت کے جرم میں قید مسیحی رہنما Pastor Andrew Craig Brunson کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ترکی نے ایسا نہیں کیا تو اسے امریکا کی جانب سے سخت اور بڑے پیمانے پر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

@realDonaldTrump

Follow Follow @realDonaldTrump

The United States will impose large sanctions on Turkey for their long time detainment of Pastor Andrew Brunson, a great Christian, family man and wonderful human being. He is suffering greatly. This innocent man of faith should be released immediately!

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ مسیحی رہنما چرچ کے Pastor Andrew Craig Brunson ہونے کے ساتھ ساتھ ایک نفیس انسان اور اپنے خاندان کی دیکھ بحال و محبت کرنے والے فرد ہیں جنہیں ترکی میں سخت اذیت اور پریشانیوں کا سامنا ہے چناچہ اپنے عقیدے پر کاربند ایک معصوم شخص کو اب جلد از جلد رہا ہو جانا چاہیئے۔ قبل ازیں امریکی نائب صدر Mike Pence نے بھی Pastor Andrew Craig Brunson کی رہائی کے لیے سخت زبان استعمال کرتے ہوئے ترکی کو تنبیہہ کی تھی کہ امریکا سے تعلق رکھنے والے Pastor Andrew Craig Brunson کو رہا کر ے ورنہ اس کے خلاف پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔ واضح رہے کہ 2016 ء میں ناکام فوجی بغاوت میں معاونت کے جرم میں امریکا سے تعلق رکھنے والے پادری کو حراست میں لے لیا گیا تھا  تاہم بدھ کے روز عدالت نے امریکی  Pastor کو جیل سے ان کے گھر منتقل کر کے نظر بند رکھنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

No comments.

Leave a Reply