ڈنمارک میں آج سے عوامی مقامات پر نقاب پر پابندی

ڈنمارک میں آج سے عوامی مقامات پر نقاب پر پابندی

ڈنمارک میں آج سے عوامی مقامات پر نقاب پر پابندی

کوپن ہیگن ۔۔۔ نیوز ٹائم

یورپی ملک ڈنمارک میں آج سے عوامی مقامات پر مسلمان خواتین کے نقاب لگانے پر پابندی کے قانون کا اطلاق ہو گیا ہے، نقاب پر پابندی کے خلاف کوپن ہیگن میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ ریلی میں شرکت کی دعوت دینے کے لیے مسلمان خواتین نے نقاب پر پابندی کے خلاف پمفلٹ تقسیم کیے،  خواتین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے حق کے لیے لڑیں گی اور نقاب نہیں اتاریں گی۔ ڈنمارک میں آج سے مسلم خواتین پر عوامی مقامات پر چہرے پر نقاب لگانے پر پابندی کے قانون کے مطابق  پولیس اہلکار عوامی مقامات پر نقاب لگانے والی خواتین کو نقاب ہٹانے کا حکم دے سکیں گے یا انھیں وہاں سے گھر جانے کے لیے کہیں گے۔ واضح رہے کہ ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے نقاب پر پابندی کا بل مئی میں پاس کیا تھا جس کا اطلاق آج سے ہو رہا ہے۔

No comments.

Leave a Reply