بلوچستان عوامی پارٹی نے جام کمال کو وزیر اعلیٰ نامزد کر دیا، تخت پنجاب کی دوڑ فائنل مرحلے میں داخل

بلوچستان عوامی پارٹی نے جام کمال کو وزیر اعلیٰ نامزد کر دیا

بلوچستان عوامی پارٹی نے جام کمال کو وزیر اعلیٰ نامزد کر دیا

کوئٹہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

بلوچستان نیشنل پارٹی نے صوبے میں حکومت بنانے کے لیے بی اے پی کی حمایت کا اعلان کر دیا، جس کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کے حامی ارکان کی تعداد 25 ہو گئی۔ وزارت اعلیٰ کے منصب کے لیے سیاسی جماعتوں کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ پی اے پی نے پارٹی سربراہ جام کمال کو وزیر اعلیٰ کے لیے نامزد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر بی اے پی جام کمال اور بی این پی کے نائب صدر Ihsan Shah نے یہاں پریس کانفرنس کی۔ جس میں بی این پی نے بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا، دو ارکان کی حمایت کے بعد بی اے پی کو صوبے میں 25 ارکان کی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔ اب حکومت بنانے کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی کو صرف ایک رکن درکار ہے۔ اس موقع پر جام کمال عالیانی نے کہا ہے کہ ہمارا  بی این پی (مینگل) اور MMA سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطہ ہے۔ قبل ازیں بلوچستان عوامی پارٹی کا اجلاس مقامی ہوٹل میں ہوا،  جس میں متفقہ طور پر پارٹی سربراہ جام کمال کو وزیر اعلیٰ کے منصب کے لیے نامزد کیا گیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بی اے پی مرکز میں تحریک انصاف کی حمایت کرتی ہے، ہمارا سینیٹ انتخابات میں اتحاد کا اچھا تجربہ رہا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا آئینی حق ہے کہ وہ جسے چاہے گورنر مقرر کرے، تاہم ہماری خواہش ہے کہ ایسا گورنر مقرر کیا جائے، جس سے ہماری بات چیت کا سلسلہ ہو۔ واضح رہے کہ اے این پی کے 3،  ایچ ڈی پی کے 2 اور 3 آزاد امیدوار بھی بی اے پی کی حمایت کر چکے ہیں۔ ادھر بی این پی (مینگل) کے ایک رہنما نے بتایا ہے کہ پارٹی کی مرکزی کابینہ اور نومنتخب ارکان اسمبلی کا اجلاس ہوا ہے، آج پریس کانفرنس میں لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

چودھری پرویز الہی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا،

چودھری پرویز الہی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا،

تحت پنجاب کیلئے ریس آخری مرحلے میں داخل ہو گئی، تحریک انصاف نے نمبر گیم پورا ہونے کا دعوی کر دیا،  چودھری پرویز الہی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا،  رہنما ق لیگ نے بھی رضا مندی ظاہر کر دی۔ وزیر اعلی پنجاب کے لئے تمام نظریں بنی گالہ پر لگی ہیں، سب کو کپتان کے فیصلے کا انتظار ہے۔ جہانگیر ترین کا کہنا ہے وزیر اعلی پنجاب کیلئے کسی نے لابنگ نہیں کی،  عمران خان نام منتخب کر کے سب کو بلائیں گے۔  تحریک انصاف کی جانب سے میاں اسلم اقبال بھی وزارت اعلی کیلئے مضبوط امیدوار ہیں،  پنجاب میں حکومت سازی سے متعلق امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی، فواد چودھری پہلے ہی 180 کا اسکور حاصل کرنے کا دعوی کر چکے ہیں۔ ادھر تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کا اتحاد مزید مضبوط ہو گیا۔  چودھری پرویز الہی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پرویز الہی نے بھی سپیکر بننے پر رضامندی ظاہر کر دی۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے چوہدری پرویز الہی کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ منتخب ہونے کی صورت میں رہنما ق لیگ دوسری مرتبہ اسپیکر پنجاب اسمبلی بنیں گے، وہ پنجاب اسمبلی کے 17 ویں اسپیکر ہوں گے۔ چوہدری پرویز الہی 1997ء سے 1999ء تک اسپیکر پنجاب اسمبلی، 2002 ء سے 2007 ء تک وزیر اعلی پنجاب رہے،  چوہدری پرویز الہی 2008 ء میں قومی اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن جبکہ 2012 ء میں ڈپٹی وزیر اعظم بھی رہے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply