نعیم الحق سندھ اور بابر اعوان گورنر پنجاب بننے کے خواہش مند

نعیم الحق سندھ اور بابر اعوان گورنر پنجاب بننے کے خواہش مند

نعیم الحق سندھ اور بابر اعوان گورنر پنجاب بننے کے خواہش مند

کراچی ۔۔۔ نیوز ٹائم

تحریک انصاف کی نئی حکومت میں کن پارٹی رہنمائوں کو کس وزارت کا قلمدان یا عہدہ ملتا ہے، جلد ہی یہ فیصلہ ہونے والا ہے۔ گزشتہ شام ان سطور کے لکھے جانے تک Bani Gala میں عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس جاری تھا۔ تحریک انصاف کے اندرونی ذرائع کے مطابق وزارتوں اور عہدوں کے حوالے سے ظاہر ہے کہ حتمی فیصلہ پارٹی چیئرمین نے کرنا ہے۔ لیکن دلچسپ صورت حال یہ یے کہ متعدد پارٹی رہنمائوں نے اپنے طور پر بہت سی خواہشات دل میں پال رکھی ہے۔ اگر ان میں بعض کو اپنی خواہشات دل میں ہی رہ جانے کا ادراک ہے، اس کے باوجود اپنی ان خواہشات کی تکمیل کے لیے اندرون خانہ لابنگ میں مصروف ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کے دست راست اور  دیرینہ ساتھی نعیم الحق کی خواہش ہے کہ انہیں سندھ کا گورنر بنایا جائے۔ اس سلسلے میں وہ پارٹی کے اندر بھرپور لابنگ میں مصروف ہیں۔ نعیم الحق کا موقف ہے کہ وہ کراچی میں پیدا ہوئے ہیں اور وہاں کے معاملات سے بخوبی واقف ہیں، لہذا بطور گورنر سندھ، پارٹی میں ان سے موزوں کوئی شخصیت نہیں۔ نعیم الحق کبھی Asghar Khan کی تحریک استقلال میں ہوا کرتے تھے۔ کرکٹ کے زمانے سے عمران خان کے دوست ہیں۔ اہلیہ عرصہ ہوا انتقال کر چکیں۔ تمام بچے شادی شدہ ہیں۔ کافی عرصے سے اسلام آباد میں چھڑے کے طور پر زندگی گزار ہو رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسی طرح گزشتہ برس تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے معروف وکیل بابر اعوان چاہتے ہیں کہ انہیں گورنر پنجاب بنا دیا جائے۔ بابر اعوان نے پیپلز پارٹی سے اپنی 21 سالہ رفاقت ختم کر کے پی ٹی آئی کا انتخاب کیا۔ ذرائع کے بقول عمران خان کے مختلف کیسوں کی پیروی کے سبب وہ بہت کم عرصے میں چیئرمیں کے نزدیک آ گئے ہیں۔ لیکن پنجاب کی گورنری کے حوالے سے بابر اعوان کے زیادہ امکانات نہیں۔ تاہم بابر اعوان نے بھی خواہش کی تکمیل کے لیے لابنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ سب سے دلچسپ معاملہ شیخ رشید کا ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کے لیے اگرچہ پارٹی کے اندر زیادہ پسندیدگی نہیں پائی جاتی، تاہم اب بھی چیئرمیں عمران خان کا اعتماد حاصل ہے۔

ذرائع کے بقول یہی وجہ ہے کہ راولپنڈی کی مقامی پارٹی قیادت کی تمام تر مخالفت کے باوجود عمران خان نے قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں شیخ رشید کے سامنے پی ٹی آئی امیدوار کو کھڑا نہیں کیا تھا۔ شیخ رشید پر پارٹی چیئرمین آج بھی پوری طرح مہربان ہیں اور انہیں وفاقی وزارت ریلوے کا قلمدان سونپنا چاہتے ہیں۔ تاہم ذرائع کے بقول شیخ رشید کی شدید خواہش ہے کہ انہیں وفاقی وزیر داخلہ بنایا جائے۔ واضح رہے کہ کسی بھی حکومت میں وزیر اعظم کے بعد سب سے مضبوط وزارت داخلہ کی ہوتی ہے۔ شیخ رشید پہلے بھی وفاقی وزیر ریلوے رہ چکے ہیں۔ تاہم ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے بااثر اور شیخ رشید مخالف رہنما ان کی یہ خواہش پوری نہیں ہونے دیں گے، اور زیادہ امکان یہی ہے کہ انہیں اس سے کم اہمیت کی وزارت پر سمجھوتہ کرنا پڑے۔

چیئرمین تحریک انصاف کے لیے اس وقت اہم مسئلہ شاہ محمود قریشی کی خواہشات پوری کرنے کا ہے۔ اگرچہ میڈیا میں شاہ محمود قریسی کئی بار ان کی خبروں کی تردید کر چکے ہیں کہ وہ کسی خاص وزارت یا منصب کے خواہش مند نہیں اور یہ کہ عمران خان ان کے بارے میں جو بھی فیصلہ کریں گے، انہیں قبول ہو گا۔ تاہم پارٹی ذرائع کے بقول اصل حقائق اس کے برعکس ہیں۔ شاہ محمود قریشی ہر صورت وزیر اعلیٰ پنجاب بننا چاہتے ہیں جاور اس کے لیے کسی بھی حد تک جانے کا عندیہ دے چکے ہیں۔ اس خواہش کو مدنظر رکھ کر ہی قومی اسمبلی کو دو نشتوں کے علاوہ صوبائی سیٹ پر بھی الیکشن لڑا تھا۔ تاہم بدقسمتی سے وہ صوبائی الیکشن ہار گئے۔ لیکن اب بھی انہوں نے ہمت نہیں ہاری ہے اور صوبائی سیٹ پر ضمنی الیکشن لڑ کر دوبارہ کامیاب ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اپنے قریبی حلقوں میں شاہ محمود کا موقف ہے کہ انہیں صوبائی نشت پر ہرانے کے لیے مخالف Jahangir Tareen گروپ نے سازش کی، تاکہ وزارت اعلیٰ کے حصول سے متعلق ان کے پلان کو ناکام بنایا جا سکے۔ واضح رہے کہ میڈیا میں نئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے حوالے سے Fawad Chaudhary اور Jahangir Tareen کے قریبی ساتھی Abdul Haleem Khan کا نام بھی زیر گردش ہے اور یہ کہ سابقہ تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے Shah Mehmood Qureshi کو وزارت خارجہ دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ لیکن وہ اس پر آمادہ نہیں۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف وزارتوں کے حوالے سے جو متعدد نام زیر گردش ہیں، ان میں سوائے ایک اس عمر کے فی الحال کسی کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ سب اس حوالے سے اپنی خواہشات ضرور رکھتے ہیں۔ اس وقت صرف اسد عمر ہیں، جنہیں عمران خان، وفاقی وزیر خزانہ بنانے کے حق میں ہیں۔ چیئرمین کے خیال میں وہ اس وزارت کے لیے موزوں ہیں۔ سابقہ خیبر پختون حکومت کی مالی پالیسیوں میں بھی ان سے مشورے لئے جاتے رہے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply