سوئٹزرلینڈ میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 20 افراد ہلاک

جنگ عظیم دوئم کا ونٹیج ایئر کرافٹ سوئٹزر لینڈ کے برف پوش پہاڑیوں پر گر کر تباہ ہو گیا

جنگ عظیم دوئم کا ونٹیج ایئر کرافٹ سوئٹزر لینڈ کے برف پوش پہاڑیوں پر گر کر تباہ ہو گیا

زیورخ ۔۔۔ نیوز ٹائم

سوئٹزر لینڈ میں  مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 20 افراد ہلاک ہو گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق WWII-era کا vintage Swiss military plane سوئٹزر لینڈ کے برف پوش پہاڑیوں پر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود تمام افراد ہلاک ہو گئے، طیارے میں  17 مسافر اور عملے کے 3 ارکان سوار تھے۔ ایک عینی شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ گرنے سے قبل طیارے نے 180 ڈگری پر جنوب کی جانب اپنا رخ تبدیل کیا  جس کے بعد جہاز تیزی سے زمین کی طرف آنے لگا اور چند ہی سیکنڈز میں پتھر کی طرح زمین پر آن گرا  جس سے طیارے کے پرخچے اڑ گئے اور ملبے میں آگ لگ گئی۔  پولیس کا کہنا ہے کہ جہاز سطح سمندر سے 8 ہزار 333 فٹ کی بلند چوٹی پر گرا  جبکہ  ریسکیو اداروں کو  دشوار راستوں اور خراب موسم کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ Ju-52 plane German ساختہ جنگ عظیم دوئم کے طیاروں کے ذریعے سیاحوں کو سیر و تفریح کے لیے خوبصورت سیاحتی مقامات تک لے جاتے ہیں۔ گزشتہ روز بھی اسی ایئر لائن کا ایک چھوٹا طیارہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

No comments.

Leave a Reply