جاپان میں گرمی کی لہر جاری

توکائی اور کانسائی کے علاقوں میں دن کا درجہ حرارت تقریباً 40 ڈگری سیلسیئس تک پہنچ گیا

توکائی اور کانسائی کے علاقوں میں دن کا درجہ حرارت تقریباً 40 ڈگری سیلسیئس تک پہنچ گیا

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان میں خصوصاً ملک کے مغربی اور مشرقی علاقوں میں اتوار کے روز بھی جھلسا دینے والی گرمی پڑی ہے۔ Tokai and Kansai کے علاقوں میں دن کا درجہ حرارت تقریباً 40 ڈگری سیلسیئس تک پہنچ گیا۔ ملک بھر کے 253 مشاہداتی مقامات پر درجہ حرارت 35 ڈگری یا اِس سے زیادہ پر پہنچ گیا  جو کہ مقامات کی اِس سال کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ پیر کے روز بھی گرمی میں کوئی وقفہ نہیں آئے گا۔  بعض علاقوں میں توقع ہے کہ درجہ حرارت 39 ڈگری پر پہنچے گا اور لو لگنے کا خدشہ گہری تشویش کا باعث رہے گا۔ اتوار کے روز Nagoya میں دن کا درجہ حرارت 39.9 ڈگری، Gifu prefecture کے Gujo Hachiman میں 39.7 ڈگری Kyoto شہر میں 39.5 ڈگری پر پہنچ گیا۔ ٹوکیو کے شمال میں واقع Isesaki-shi) Gunma Prefecture میں درجہ حرارت 39.3 ڈگری، Hiroshima Prefecture کے Akiota Town میں 38.8 ڈگری اور ٹوکیو کی Omaha سٹی میں 37.4 ڈگری تک پہنچ گیا۔ لو لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ صحت کے حکام لوگوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ گھروں میں ایئرکنڈیشنر استعمال کریں، وقفے وقفے سے پانی پیئں اور تھوڑا نمک کھائیں۔

No comments.

Leave a Reply