فرانس، امریکہ اور سپین میں آصف علی زرداری کی 876 ملین پائونڈ اور پاکستان میں 175 ملین پائونڈ کی جائیدادیں موجود ہیں ، برطانوی اخبار کا انکشاف

فرانس، امریکہ اور سپین میں آصف علی زرداری کی 876  ملین پائونڈ اور پاکستان میں 175 ملین پائونڈ کی جائیدادیں موجود ہیں ، برطانوی اخبار کا انکشاف

فرانس، امریکہ اور سپین میں آصف علی زرداری کی 876 ملین پائونڈ اور پاکستان میں 175 ملین پائونڈ کی جائیدادیں موجود ہیں ، برطانوی اخبار کا انکشاف

لندن  ۔۔۔ نیوز ٹائم

قومی احتساب بیورو کی طرف سے سابق صدر آصف علی زرداری پر منی لانڈرنگ کے حالیہ الزام کے تناظر میں برطانیہ کے اخبار ڈیلی ٹیلی گراف نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے  کہ آصف علی زرداری کی پاکستان، برطانیہ اور دنیا کے کئی دیگر ممالک میں اربوں پائونڈز کی جائیدادیں اور بنک اکائونٹس موجود ہیں جو کھربوں پاکستانی روپے بنتے ہیں ایک حالیہ اشاعت میں تفصیلی رپورٹ دیتے ہوئے اخبار نے لکھا ہے کہ آصف زرداری کے والد کراچی میں ایک معمولی سینما کے مالک تھے لیکن آج برطانیہ، فرانس، امریکہ اور سپین میں آصف علی زرداری کی 876  ملین پائونڈ  اور پاکستان میں 175 ملین پائونڈ کی جائیدادیں موجود ہیں،  ٹیلی گراف کے مطابق زرداری نے زیادہ تر دولت اپنی اہلیہ بینظیر بھٹو کی پہلی اور دوسری وزارت کے ادوار میں بنائی جب وہ مسٹر ٹین پرسنٹ کے طور پر مشہور ہوئے اس زمانے میں انہوں نے ملکی اور غیر ملکی بزنس پرسنز اور غیر ملکی کمپنیز سے بڑی رقوم کمیشن کے طور پر وصول کیں۔ اسی کرپشن کی وجہ سے ان پر کئی مقدمات بنے لیکن 5 اکتوبر 2007ء کو جنرل پرویز مشرف کے دور صدارت میں ہونے والے این آر او کے تحت زرداری سمیت 8000 افراد پر موجود کرپشن چارجز، منی لانڈرنگ اور قتل تک کے الزام میں مقدمات ختم کر دیئے گئے لیکن پھر 2 سال بعد 2009ء میں سپریم کورٹ نے اس این آر او کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مقدمات دوبارہ کھولنے کا اشارہ دیا اور آج سپریم کورٹ پھر ان مقدمات کا ازسرنو جائزہ لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اخبار لکھتا ہے کہ آصف زرداری اور ان کے دیگر ساتھی شکنجے میں آ رہے ہیں  لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی حقیقت ہے کہ پاکستان میں ان کارروائیوں کی وجہ سے سیاسی بحران شدت اختیار کرے گا،  مذکورہ رپورٹ میں آصف زرداری اور بے نظیر بھٹو کے ماضی میں منسوب راک ووڈ اسٹیٹ المعروف سرے محل کا ذکر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے  کہ زرداری نے 350 ایکڑ جگہ پر سرے محل میں پولو گرائونڈ بنایا  وہ ایک قریبی گائوں میں واقع انتہائی خوبصورت پب (شراب خانہ) بھی خریدنے کے خواہشمند تھے مگر اس کے مالک نے انکار کر دیا  تو آصف زرداری نے بالکل اسی ڈیزائن سے ملتا جلتا پب سرے محل کے تہہ خانے میں بنوا لیا  انہوں نے سرے محل کی تزئین و آرائش پر بھی لاکھوں پائونڈ خرچ کئے اسے صرف ایئرکنڈیشنڈ کروانے پر 750000 پائونڈ خرچ کئے  انہوں نے اپنے ماسٹر بیڈ روم کو ڈرم کی طرز پر بنوایا۔  اس کی چھت ستاروں بھرے آسمان کی طرح لگتی تھی اس بیڈ روم کو بلٹ پروف بنوایا گیا  اخبار کے مطابق سرے محل کے 30 کمرے اور 11 بیڈ روم ہیں  اس کے 5 باتھ روم ایک بہت بڑا ہال، وسیع و عریض ڈائننگ روم 15 فٹ ٹیرس کے ساتھ ایک وسیع قطعہ زمین شامل ہے،  اخبار لکھتا ہے کہ 1995ء سے لے کر اپنی موت تک بے نظیر بھٹو مسلسل سرے محل کی ملکیت سے انکار کرتی رہیں  کہ نہ تو یہ ہماری ملکیت ہے اور نہ ہی آج تک میں نے اسے دیکھا ہے۔ لیکن پاکستان کے ریاستی اداروں کو یقین تھا کہ یہ پراپرٹی انہی کی ہے اور بینظیر و زرداری نے قومی خزانے کو نقصان پہنچا کر غیر قانونی دولت سے اسے خریدا،  آخر کار آصف زرداری نے 2004ء میں تسلیم کر لیا کہ راک ووڈ اسٹیٹ محل ان کی ملکیت ہے  چنانچہ اپنے اس اعتراف کے بعد 2005ء میں انہوں نے سرے محل 4 ملین پائونڈ میں فروخت کر دیا  یہی سرے محل آج ایک دفعہ پھر برائے فروخت ہے جس کی متوقع قیمت 10 ملین پائونڈ ہے۔  علاوہ ازیں 2010ء میں ٹیلی گراف اور دیگر برطانوی اخبارات میں یہ خبریں بھی شائع ہوئیں کہ آصف علی زرداری نے لندن کے مہنگے ترین علاقہ ون ہائیڈ پارک میں بیش قیمت پینتھ ہائوس خریدا ہے  جس کی قیمت ہوشربا حد تک 140 ملین پائونڈ ہے اس میں 6 بیڈ روم، پینک روم، خصوصی ہوائی سروس، ایس اے ایس کے ٹرینڈ سیکیورٹی گارڈز کے ساتھ بہت سی دیگر سہولتیں موجود ہیں  یہ تمام پینتھ ہائوس بم پروف ہے اس میں 24 گھنٹے روم سروس ہے جو اس کی بغل میں واقع مینڈیرین ہوٹل سے انہیں مہیا کی جاتی ہے،  آصف علی زرداری کی موجودہ دولت کا اندازہ چند سال قبل 2 ارب ڈالر تھا  لیکن آج اس میں خاصا اضافہ ہو چکا ہے۔

No comments.

Leave a Reply