پرویز الہی پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور دوست محمد مزاری ڈپٹی اسپیکر، بلوچستان میں عبدالقدوس بزنجو اسپیکر اور بابر موسی خیل ڈپٹی اسپیکر منتخب

اسپیکر کے انتخاب میں 349 ووٹ کاسٹ کیے گئے، پرویز الہی نے 201ووٹ حاصل کیے

اسپیکر کے انتخاب میں 349 ووٹ کاسٹ کیے گئے، پرویز الہی نے 201ووٹ حاصل کیے

لاہور، کوئٹہ  ۔۔۔ نیوز ٹائم

پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار Chaudhry Pervez Elahi پنجاب اسمبلی کے نئے اسپیکر اور Dost Muhammad Mazari ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو گئے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس رانا محمد اقبال کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں پہلے اسپیکر کا انتخاب عمل میں آیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے کے لیے پاکستان تحریک انصاف اور ان کے اتحادیوں کی جانب سے Chaudhry Pervez Elahi اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے Chaudhry Mohammad Iqbal امیدوار تھے۔ رائے شماری کے دوران کئی مرتبہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی جانب سے نعرے بازی کی گئی، رائے شماری مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل ہوا جس میں Chaudhry Pervez Elahi کامیاب قرار پائے۔  اسپیکر کے انتخاب میں 349 ووٹ کاسٹ کیے گئے، Chaudhry Pervez Elahi نے 201 اور چوہدری اقبال نے 147 ووٹ حاصل کئے جبکہ ایک ووٹ مسترد ہوا۔

خیال رہے پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے اتحادی (ق) لیگ اور آزاد ارکان کو ملا کر مجموعی ووٹوں کی تعداد 189 بنتی ہے لیکن Chaudhry Pervez Elahi کو 12 ووٹ زیادہ کاسٹ ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی تعداد 162 ہونے کے باوجود  ان کی جانب سے نامزد اسپیکر چوہدری محمد اقبال نے 147 ووٹ حاصل کیے اور ایک ووٹ مسترد ہوا۔اسپیکر کی کامیابی کا اعلان ہوتے ہی پارلیمنٹ ہائوس  میں ایک مرتبہ پھر ہنگامہ آرائی شروع ہوئی، مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے نعرے بازی کی جس کے جواب میں تحریک انصاف کے ارکان بھی نعرے لگاتے رہے، ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی ہی میں Chaudhry Pervez Elahi نے حلف اٹھایا۔

اسپیکر کے انتخاب کے بعد ڈپٹی اسپیکر کو منتخب کرنے کے لیے ووٹنگ ہوئی جو کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی Chaudhry Pervez Elahi کی زیر صدارت ہوئی۔ ان کے حکم پر پہلے خواتین نے ووٹ کاسٹ کیے بعد ازاں مردوں کی باری آئی مجموعی طور پر 348 ارکان نے ووٹ ڈالے جس میں سے 2 ووٹ ضائع ہو گئے۔ ڈپٹی اسپیکر کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار Dost Muhammad Mazari اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار Waris Kallu کے درمیان مقابلہ ہوا  جس میں پی ٹی آئی کے Dost Muhammad Mazari 187 ووٹ لے کر ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل Waris Kallu نے 159 ووٹ حاصل کیے۔ بعد ازاں Dost Muhammad Mazari نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

دوسری جانب حمزہ شہباز کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں (ن) لیگ کو 15 ووٹ کم ملنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔  اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن اور احتجاج کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا  اور پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے ان 15 ارکان کو تلاش کر کے ان کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا  جنہوں نے اپنی پارٹی چھوڑ کر (ق) لیگ کے امیدوار Chaudhry Pervez Elahi کو ووٹ دیے۔

عبدالقدوس بزنجو اسپیکر اور بابر موسی خیل

عبدالقدوس بزنجو اسپیکر اور بابر موسی خیل

ادھر بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی جس میں 59 اراکین اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے Mir Abdul Quddus Bizenjo 39 ووٹ لے کر اسپیکر منتخب ہوئے۔ Mir Abdul Quddus Bizenjo کے مدمقابل امیدوار جمعیت علمائے اسلام (ف) کے Ahmed Nawaz نے 20 ووٹ حاصل کیے۔ سبکدوش اسپیکر Rahila Durrani نے نومنتخب اسپیکر Mir Abdul Quddus Bizenjo سے عہدے کا حلف لیا۔ اسی طرح حکومتی اتحاد کے سردار Sardar Babar Khan Musakhel کو ڈپٹی اسپیکر منتخب کر لیا گیا  انہوں نے 58 میں سے 36 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل اپوزیشن اتحاد کے امیدوار  Ahmed Nawaz کو 21 ووٹ ملے۔ Sardar Babar Khan Musakhel کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔ بی اے پی اور 6 جماعتی اتحاد کے Mir Abdul Quddus Bizenjo اسپیکر اور پی ٹی آئی کے Sardar Babar Khan Musakhel ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہو گئے۔

بلوچستان اسمبلی میں آج ہونے والے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب مکمل ہو گئے، جس کے بعد بی اے پی اور 6 جماعتی اتحاد کے Mir Abdul Quddus Bizenjo اسپیکر اور پی ٹی آئی کے Sardar Babar Khan Musakhel ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہو گئے، Mir Abdul Quddus Bizenjo کو 59 ارکان میں سے 39 ووٹ کے ساتھ کامیابی ملی جبکہ ان کے مدمقابل MMAکے Mohammad Nawaz Khan نے 20 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے پی ٹی آئی کے Sardar Babar Khan Musakhel نے 36 اور Ahmad Nawaz Baluch نے 21 ووٹ حاصل کیے  Sardar Babar Khan Musakhel کا تعلق بلوچستان کے ضلع Musakhel سے ہے جبکہ اسپیکر Mir Abdul Quddus Bizenjo کا تعلق بلوچستان کے ضلع Awaran سے ہے۔

No comments.

Leave a Reply