نئی حکومت میں ممکنہ وزیر کون؟

عمران خان نے اس سلسلہ میں آج مشاورتی اجلاس طلب کیا ہے

عمران خان نے اس سلسلہ میں آج مشاورتی اجلاس طلب کیا ہے

نیوز ٹائم

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین، نامزد وزیر اعظم نے شاہ محمود قریشی کو وزیر خارجہ، اسد عمر کو وزیر خزانہ  اور Syed Fakhar Imam کو وفاقی وزیر برائے خوراک و زراعت بنانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، جبکہ وزیر داخلہ کے لئے پرویز خٹک، شیخ رشید احمد، شفقت محمود، وزارت دفاع کے لئے Shireen Mazari کے نام زیر غور ہیں،  پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اپنے بیٹے Zain Qureshi کو وزیر مملکت بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزارت داخلہ کے لئے پرویز خٹک، شفقت محمود اور شیخ رشید احمد کے درمیان مقابلہ ہے،  تاحال پرویز خٹک فیورٹ ہیں جبکہ شیخ رشید احمد نے وزارت داخلہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے،  کراچی سے علی زیدی نے وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی مانگ لی ہے، Farokh Habib وزیر مملکت برائے پانی و بجلی یا بین الصوبائی رابطہ ہو سکتے ہیں، پارٹی کے ایک ذریعہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزارت داخلہ پر اختلافات اور زیادہ امیدواروں کی وجہ سے نامزد وزیر اعظم عمران خان یہ محکمہ خود اپنے پاس رکھ سکتے ہیں، اس صورت میں Parvez Khattak کو وزیر برائے دفاع بنایا جائے گا۔ پارٹی ترجمان Fawad Chaudhary کو وزیر اطلاعات بنائے جانے کا قوی امکان ہے، ذرائع کے مطابق عمران خان نے اس سلسلہ میں آج مشاورتی اجلاس طلب کیا ہے جس میں پنجاب کے وزیر اعلی اور کابینہ ارکان کے ناموں کو حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔

No comments.

Leave a Reply