پاکستانی الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا

صدر مملکت ممنون حسین کی آئینی مدت 8 ستمبر 2018 ء کو پوری ہو گی

صدر مملکت ممنون حسین کی آئینی مدت 8 ستمبر 2018 ء کو پوری ہو گی

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

صدارتی الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے صدارتی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اگست ہے  اور 29 اگست تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو گی، امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 30 اگست تک واپس لے سکیں گے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 30 اگست کو ہی جاری ہو گی،  صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ 4 ستمبر کو قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہو گی جبکہ پولنگ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ہو گی۔ الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے لیے پریزائیڈنگ افسران کا بھی اعلان کر دیا ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں فرائض سرانجام دیں گے جبکہ چاروں صوبائی ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان صوبائی اسمبلیوں میں فرائض سرانجام دیں گے۔ واضح رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین ملک کے 12ویں صدر تھے، انہوں نے 9 ستمبر 2013ء کو حلف لیا تھا  جس کے تحت صدر کی آئینی مدت 8 ستمبر 2018 ء کو پوری ہو گی جبکہ نئی اسمبلیاں ملک کے 13ویں صدر کا انتخاب کریں گی۔

No comments.

Leave a Reply