امریکا سے تمام تنازعات پر بات چیت کے لیے تیار ہیں: ترکی، قطر کا ترکی میں 15 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

ترکی کے وزیر خارجہ مولود شاوس اوغلو

ترکی کے وزیر خارجہ مولود شاوس اوغلو

انقرہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

 ترکی کے وزیر خارجہ Mevlüt Çavuşoğlu نے کہا ہے کہ ہم امریکا سے تمام تر تنازعات پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق انقرہ میں غیر ملکی سفیروں کو امریکا کے ساتھ حالیہ کشیدگی اور ملکی حکمت عملی سے آگاہ کرتے ہوئے وزیر خارجہ Mevlüt Çavuşoğlu نے کہا کہ  بطور نیٹو اتحادی ہم امریکا سے ہر موضوع پر بات کرنا چاہتے ہیں،  حالیہ کشیدگی کے باوجود انقرہ، واشنگٹن سے ہر معاملے پر مذاکرت کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو اتحادی ہونے کی وجہ سے حالیہ کشیدگی کم کرنے کے لیے امریکا کے ساتھ برابری کی سطح پر تمام مسائل پر بات کرنا چاہتے ہیں  لیکن شرط صرف یہ ہے کہ ہمیں دھمکایا اور ڈکٹیٹ نہ کیا جائے۔  ترک وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وائٹ ہائوس کو امریکا کی پالیسی سے ترکی کو ہونے والی پریشانیوں کو بھی دیکھنا ہو گا۔ واضح رہے کہ ترکی اور امریکا کے درمیان اس وقت سفارتی و تجارتی کشیدگی جاری ہے،  امریکا نے ترکی کی درآمدات پر ٹیکس دگنا کر دیا ہے  جس کے ردعمل میں ترکی نے امریکی الیکٹرانک مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترکی کے صدر طیب ارداگان اور قطر کے امیر تمیم بن حماد التھانی

ترکی کے صدر طیب ارداگان اور قطر کے امیر تمیم بن حماد التھانی

قطر نے ترکی میں 15 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ قطر کی جانب سے ترکی میں سرمایہ کاری کا اعلان انقرہ میں Emir of Qatar Sheikh Tamim bin Hamad al-Thaniکی ترکی کے صدر طیب ارداگان کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا گیا جس کے تحت قطر، ترکی کے مالیاتی اداروں کے ذریعے ترکی میں 15 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ واضح رہے کہ ترکی کی کرنسی لیرا جو امریکی ڈالر کے مقابلے اپنی شرح تبادلہ تقریباً 40 فیصد تک کھو چکی ہے۔

No comments.

Leave a Reply