ایران نے نئی امریکی پابندیاں عالمی عدالت میں چیلنج کر دیں

ایران نے ٹرمپ کی طرف سے نئی امریکی پابندیوں کو عالمی عدالت انصاف میں چیلنج کر دیا ہے

ایران نے ٹرمپ کی طرف سے نئی امریکی پابندیوں کو عالمی عدالت انصاف میں چیلنج کر دیا ہے

دی ہیگ، تہران ۔۔۔ نیوز ٹائم

ایران نے ٹرمپ کی طرف سے نئی امریکی پابندیوں کو عالمی عدالت انصاف میں چیلنج کر دیا ہے۔ تہران کا موقف ہے کہ امریکہ نئی پابندیاں نہیں لگا سکتا اور اسے معطل کرنے کیلئے واشنگٹن کو حکم دیا جائے۔ ایران کے مذہبی رہنما احمد خاتمی نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے ایران پر حملہ کیا  تو ہم خطے میں اسرائیل سمیت تمام امریکی اتحادیوں کو نشانہ بنائیں گے۔  وہ تہران میں نماز عید کا خطبہ دے رہے تھے۔ احمد خاتمی کا کہنا تھا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی پیشکش قابل قبول نہیں۔  امریکی کہتے ہیں کہ بات چیت کے دوران جو وہ کہتے ہیں، قبول کر لیا جائے۔ یہ مذاکرات نہیں، ڈکٹیٹر شپ ہے۔ احمد خاتمی نے کہا اسلامی جمہوریہ ایران اور ا س کے عوام امریکی ڈکٹیٹر شپ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور ایرانی مفادات کے خلاف حملے کی صورت میں امریکی اتحادیوں کو نشانہ بنائیں گے۔

No comments.

Leave a Reply