سعودی عرب میں پانچ خاتون پائلٹوں کو لائسنس جاری

سعودی عرب میں پانچ خاتون پائلٹوں کو لائسنس جاری

سعودی عرب میں پانچ خاتون پائلٹوں کو لائسنس جاری

الریاض ۔۔۔ نیوز ٹائم

سعودی عرب میں بھی تبدیلی کی ہوائیں چل پڑیں، 5 خواتین کو ہوائی جہاز اڑانے کا لائسنس مل گیا۔ سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شہری ہوابازی نے پانچ خاتون پائلٹوں کو لائسنس جاری کر دیے ہیں اور اب وہ قومی فضائی کمپنی سعودی عرب ائیر لائنز کے طیاروں میں بطور کپتان کام کر سکتی ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے خاتون ہوابازوں کو طیارے اڑانے کے لیے اجازت ناموں کا اجرا شہری ہوابازی کے شعبے میں خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے اور یہ شہری ہوابازی کی بین الاقوامی تنظیم کے اہدافی مقاصد میں سے بھی ایک ہے۔ سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شہری ہوابازی اور اس شعبے میں خدمات مہیا کرنے والی کمپنیوں میں حال ہی میں خواتین کی ایک بڑی تعداد کو انتظامی نوعیت کی مختلف ملازمتیں دی گئی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply