روس نے وسیع پیمانے پر فوجی مشقوں کا اعلان کر دیا

مشقیں آئندہ ماہ کی 11 تاریخ سے شروع ہو کر 15 تاریخ تک جاری رہیں گی

مشقیں آئندہ ماہ کی 11 تاریخ سے شروع ہو کر 15 تاریخ تک جاری رہیں گی

ماسکو ۔۔۔ نیوز ٹائم

مختلف ممالک میں فوجی مشقیں معمول کی بات ہے جو وقتاً فوقتاً اہلکاروں کو چست رکھنے کے لئے انجام دی جاتی ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر بھی کئی ممالک مل کر سالانہ فوجی مشقیں انجام دیتے ہیں  تاکہ مشترکہ دشمن کے خلاف اور مشترکہ اہداف تک رسائی کے لئے باہمی تعاون کے ساتھ کارروائیاں کی جا سکے۔  گزشتہ دنوں امریکہ کی جانب سے دی جانے والی ایک دھمکی کے بعد روس نے وسیع پیمانے پر فوجی مشقوں کا اعلان کیا ہے جس میں لاکھوں فوجی اہلکاروں سمیت لڑاکا طیارے اور دیگر وسائل بھی شریک ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق روسی وزیر دفاع Sergei Shoigu نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک چین اور منگولیا بھی ان فوجی مشقوں میں حصہ لیں گے۔ مشقیں آئندہ ماہ کی 11 تاریخ سے شروع ہو کر 15 تاریخ تک جاری رہیں گی۔ اس سے قبل روس نے گذشتہ سال بھی فوجی مشقوں کا انعقاد کیا تھا جس میں 12700 کے لگ بھگ فوجی اہلکاروں نے حصہ لیا تھا۔ واضح رہے کہ سرد جنگ کے زمانے کے بعد روس کی جانب یہ سب سے بڑی فوجی مشقیں ہیں جن میں 3 لاکھ فوجی، ایک ہزار لڑاکا طیارے اور ہزاروں ٹینک اور گاڑیاں حصہ لیں گی۔

No comments.

Leave a Reply