لاہور ہائیکورٹ: نواز شریف، مریم اور صفدر کی سزائوں کے خلاف درخواستیں خارج

ہائی کورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزائوں کے خلاف درخواستیں خارج کر دیں

ہائی کورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزائوں کے خلاف درخواستیں خارج کر دیں

لاہور ۔۔۔ نیوز ٹائم

ہائی کورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزائوں کے خلاف درخواستیں خارج کر دیں۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ نیب کا قانون 18ویں ترمیم کے بعد ختم ہو چکا، مردہ قانون کے تحت دی گئی سزا کالعدم قرار دی جائے۔  جسٹس Shahid Waheed کی سربراہی میں جسٹس Aatir Mehmood اور جسٹس Shahid Jameel Khan پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے 3 رکنی فل بنچ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزائوں کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ عدالت عالیہ کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب کا قانون 18ویں ترمیم کے بعد ختم ہو چکا ہے۔ ملک کے 3 بار وزیر اعظم رہنے والے شخص کو اس قانون کے تحت سزا دی گئی جو کہ ختم ہو چکا ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر کو مردہ قانون کے تحت دی گئی جو کہ غیر قانونی ہے،  عدالت نواز شریف اور دیگر کو نیب کے مردہ قانون کے تحت دی گئی سزا کو کالعدم قرار دے۔ عدالت عالیہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواستیں خارج کر دیں۔

No comments.

Leave a Reply