چین نے اقوام متحدہ کو غیر جانبداری کا مشورہ دے دیا

چین کے صدر شی جن پنگ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے ملاقات

چین کے صدر شی جن پنگ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے ملاقات

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکہ نے اکثر بین الاقوامی اداروں کو اپنے دبائو میں رکھا ہوا ہے اور عالمی سطح پر ان اداروں کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرتا ہے۔ اقوام متحدہ ایک بین الاقوامی غیر جانبدار ادارہ ہے جبکہ یہ ادارہ بھی بیشتر معاملات میں امریکی پالیسیوں کی حمایت کرتا ہے جس کی وجہ سے رکن ممالک اقوام متحدہ پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق چین کے صدر Xi Jinping نے اقوام متحدہ کے Secretary-General Antonio Guterres سے ملاقات کے دوران کہا ہے  کہ آج کی دنیا کو ایک مضبوط اور ایک غیر جانبدار اقوام متحدہ کی ضرورت ہے۔  چین کے صدر نے کہا کہ موجودہ عالمی صورت حال میں جانبدارانہ رویوں اور تجارتی تحفظ نے عالمگیری سیاسی نظام کو نقصان پہنچایا ہے،  لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ اقوام متحدہ ایک غیر جانبدار اور مضبوط تنظیم بن جائے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ عالمی سیاسی میدان میں توازن اور اتحاد پیدا کرنے کے لیے اقوام متحدہ کا کردار اہم ہے اور یہ تمنا ہے کہ تمام طرفین تجارتی لین دین اور اس میں آسانی لانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائیں تاکہ دنیا میں آزاد معیشت پروان چڑھ سکے۔

No comments.

Leave a Reply