جاپان میں جے بی طوفان نے تباہی مچا دی، 10 ہلاک

جاپان میں جے بی طوفان نے تباہی مچا دی

جاپان میں جے بی طوفان نے تباہی مچا دی

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان میں گزشتہ 25 برس کا سب سے خوفناک طوفان آیا ہے جس کے باعث 10  افراد ہلاک اور 160 زخمی ہو گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کو 25 برس کے سب سے خوفناک طوفان کا سامنا ہے۔  Typhoon نامی طوفان نے تباہی مچا دی ہے اور مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 160 زخمی ہیں تاہم زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ Osaka میں 172 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں نے ایک ٹرک کو الٹ دیا  جبکہ مقامی ریلوے اسٹیشن کی چھت کا ایک حصہ گر گیا، Shikoku جزیرے میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رونما ہوئے اور Kansai ی ایئرپورٹ میں بارش کا پانی بھر جانے کے باعث پروازیں معطل ہو گئیں۔ تیز ہوائوں کے جھکڑ کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور سائن بورڈز زمین بوس گئے جس سے دو شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں اور کئی زخمی ہوئے۔ کچے مکانات کو شدید نقصان پہنچا جس کے باعث سیکڑوں شہری بے گھر ہو گئے ہیں۔ طوفان کے باعث بجلی کی ترسیل کا نظام درہم برہم اور ملک کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا، پروازیں معطل اور ٹرینوں کی آمدورفت بھی بند کر دی گئی۔  حکومت نے شہریوں کو گھر میں رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ واضح رہے کہ جاپان میں رواں برس جولائی میں ہلاکت خیز Heat wave کے بعد بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 200 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

سمندری Typhoon ” Jebi ” جاپان کے مغربی ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا، 215 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہوائوں نے ہر چیز تہس نہس کر دی۔  مغربی جاپان میں طوفان کی وجہ سے نیلام کے لیے رکھی گئی درجنوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ Shikoku اور Kansai کے علاقوں میں 600 افراد زخمی ہو گئے۔  حکام کے مطابق 1993ء کے بعد جاپان میں آنے والا یہ شدید ترین سمندری طوفان تھا۔

امریکا میں Louisiana اور Mississippi میں سمندری طوفان Gordon کے بعد ریاستی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ طوفان کی وجہ سے Alabama, Mississippi کی سرحد پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے، ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے،  National Hurricane Center نے خبردار کیا ہے کہ Gordon طوفان مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔ ادھر بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق اس سال ملک میں مون سون کی بارشوں کی وجہ سے 1400 افراد ہلاک ہو گئے۔

No comments.

Leave a Reply