احتساب عدالت نے بابر اعوان اور راجا پرویز اشرف کو 18 ستمبر کو طلب کر لیا، نندی پور منصوبے میں کرپشن کا ریفرنس دائر

بابر اعوان اور راجا پرویز اشرف

بابر اعوان اور راجا پرویز اشرف

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

احتساب عدالت نے تمام ملزمان کی طلبی کے سمن جاری کر دیے۔ احتساب عدالت نمبر ایک میں نندی پور ریفرنس کی سکروٹنی مکمل ہو گئی  احتساب عدالت نے بابراعوان کے خلاف ریفرنس قابل سماعت قرار دیتے ہوئے بابر اعوان اور راجا پرویز اشرف کو 18 ستمبر کو طلب کر لیا۔ نندی پور ریفرنس کا ٹرائل احتساب عدالت نمبر دو کے جج ارشد ملک کریں گے، عدالت نے بابر اعوان، راجا پرویز اشرف،  سابق سیکرٹری قانون Riaz Kiyani اور Masood Chishti سمیت تمام ملزمان کی طلبی کے سمن جاری کر دیے۔ نندی پور ریفرنس میں مجموعی طو ر پر7 ملزمان کو طلب کیا گیا ہے،  نیب کے مطابق ملزمان نے نندی پور پاور پراجیکٹ میں قانونی رائے دینے میں تاخیر کی، نندی پور منصوبے میں تاخیر سے 27 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

نیب نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کے خلاف نندی پور منصوبے میں کرپشن کا ریفرنس دائر کر دیا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کے خلاف نندی پور پاور پروجیکٹ میں تاخیر پر بطور سابق وزیر قانون و انصاف کرپشن کا ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔ نیب کے مطابق سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو بطور سابق وزیر پانی و بجلی بھی بابر اعوان کے ساتھ ریفرنس میں نامزد کیا گیا ہے۔ نیب راولپنڈی کی افسر عاصمہ چوہدری نے احتساب عدالت اسلام آباد میں ریفرنس دائر کیا۔ سابق سیکریٹری قانون Masood Chishti ، جسٹس (ر) ریاض بطور سیکریٹری قانون، سابق سینئر جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر ریاض، سابق سیکریٹری پانی و بجلی Shahid Rafique اور سابق ریسرچ کنسلٹنٹ Shamila Mahmood کو بھی ریفرنس میں ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ نیب کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر 2011 ء میں نندی پور کمیشن قائم کیا گیا تھا،  کمیشن کی سربراہی Rahmat Hussain Jafri کو دی گئی تھی اور کمیشن کو نندی پور منصوبے کی تاخیر کی وجوہات جاننے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ نیب حکام نے بتایا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نندی پور پاور پروجیکٹ کی منظوری دی تھی، منصوبے کی منظوری 329 ملین ڈالر کی لاگت سے دی گئی اور منظوری کے بعد منصوبے کا کنٹریکٹ 28 جنوری 2008 ء کو کیا گیا، کنٹریکٹ نادرن پاور جنریشن اور Dang Feng Electric کارپوریشن چائنا کے درمیان ہوا جبکہ منصوبے کی تاخیر سے 27292.94 ملین روپے کا نقصان ہوا۔

بابر اعوان کا نیب ریفرنس پر ردعمل:

دوسری جانب ریفرنس دائر ہونے پر ردعمل میں بابر اعوان نے کہا کہ 2007 ء کے مشرف کے وزیر قانون کے دور میں نندی پور منصوبہ آیا،  2012 ء میں منصوبہ کابینہ سے منظور ہوا، میری وزارت کے 16 ماہ میں نہ کوئی سمری آئی اور نہ روکی گئی۔ بابر اعوان نے کہا کہ Rahmat Hussain Jafri نے میرا نام لیا، الزام دیا اور نہ ہی مجھے بلایا گیا،  میرے خلاف تمام کارروائی 2 کالی بھیڑوں نے سیاسی مخالفت پر کی، تھوڑی دیر میں ثبوت دکھائوں گا۔

No comments.

Leave a Reply