جنوبی کوریا اور امریکا جنگ کے خاتمے کا معاہدہ کریں: شمالی کوریا

جنوبی کوریا کے خصوصی نمائندے بات چیت کے لیے شمالی کوریا پہنچ گئے

جنوبی کوریا کے خصوصی نمائندے بات چیت کے لیے شمالی کوریا پہنچ گئے

پیانگ یانگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

 شمالی کوریا نے جنوبی کوریا اور امریکا سے کوریائی جنگ کے خاتمے سے متعلق باقاعدہ معاہدہ طے کر کے دستخط کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ شمالی کوریا کی وزارت خارجہ سے منسلک تخفیف اسلحہ اور امن ادارے کے سربراہ کم جونگ  کی طرف کہا گیا کہ امریکا کے ساتھ دوطرفہ قابل اعتماد تعلقات کی تعمیر اور جزیرہ نما کوریا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے فریقین کے درمیان ایک معاہدہ طے پانا ضروری ہے،  جو جنگ کوریا کے خاتمے کے سرکاری اعلان کی حیثیت رکھتا ہو۔ دوسری جانب جنوبی کوریا کے خصوصی نمائندے بات چیت کے لیے شمالی کوریا پہنچ گئے۔ ملاقات کا مقصد جنوبی اور شمالی کوریا کے رہنمائوں کی تیسری ملاقات کے لیے تفصیلات طے کرنا ہے جو رواں ماہ ہونی ہے۔جنوبی کوریائی صدر مون جے ان کے خصوصی سفیروں نے صدارتی بلیو ہاؤس، Chung Eui-yong میں قومی سلامتی کے سربراہ کی قیادت کی اور نیشنل انٹیلیجنس سروس جاسوسی ایجنسی کے ڈائریکٹر Suh Hoonشامل تھے۔

No comments.

Leave a Reply