جاپان کے جزیرے ہوکائیڈو میں 6.7 شدت کا زلزلہ، 10 افراد زخمی

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز ہوکائیڈو سے 68 کلو میٹر دور تھا

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز ہوکائیڈو سے 68 کلو میٹر دور تھا

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

ہوکائیڈو جزیرے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے جزیرے ہوکائیڈو میں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔  ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز ہوکائیڈو سے 68 کلو میٹر دور تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ جاپانی میڈیا کے مطابق زلزلے سے کئی گھروں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا، بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی  جبکہ زلزلے کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تو لوگ گھروں میں محصور ہو گئے تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہیں،  زخمی ہونے والے 10 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ جاپان کو 25 برس کے سب سے خوفناک طوفان کا سامنا ہے۔  ٹائیفون نامی طوفان نے تباہی مچادی ہے اور مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 160 زخمی ہیں۔  اس کے علاوہ جاپان میں رواں برس جولائی میں ہلاکت خیز ہیٹ ویو کے بعد بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 200 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

No comments.

Leave a Reply