امریکا نے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے کوششیں تیز کر دیں

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس اور نیٹو کے نئے کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس اور نیٹو کے نئے کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر

کابل ۔۔۔  نیوز ٹائم

امریکی وزیر دفاع James Mattis غیر اعلانیہ دورے پر کابل پہنچ گئے، Mike Pompeo دو دن پہلے ہی پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے تھے جہاں وزیر اعظم عمران خان نے افغان مسئلے کے سیاسی حل پر زور دیا تھا۔ دورہ پاکستان کے بعد امریکی حکام نے افغان مسئلے کے حل کی کوششیں تیز کر دیں، امریکی وزیر دفاع James Mattis غیر اعلانیہ دورے پر اچانک کابل پہنچ گئے۔ وہ افغان صدر اشرف غنی اور نیٹو کے نئے کمانڈر General Scott Millerسے بھی ملاقات کریں گے۔ افغانستان پہنچنے سے پہلے امریکی وزیر دفاع نے دعوی کیا تھا کہ طالبان سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہو چکی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بھی امریکی حکام سے ملاقات میں افغان مسئلے کے سیاسی حل پر زور دیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply