شمالی کوریا سے تجارت کرنے والی کمپنیوں پر امریکی پابندیاں عائد

شمالی کوریا سے تجارت کرنے والی کمپنیوں پر امریکی پابندیاں عائد

شمالی کوریا سے تجارت کرنے والی کمپنیوں پر امریکی پابندیاں عائد

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکہ نے شمالی کوریا کے ساتھ تجارت کرنے والی روس اور چین کی 2 کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی، دونوں کمپنیاں شمالی کوریا کو مختلف شعبوں میں تکنیکی خدمات بھی فراہم کرتی ہیں۔ امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ان پابندیوں کی ضرورت اس لیے تھی تاکہ شمالی کوریا کو غیر قانونی سرمایہ منتقل کرنے میں رکاوٹ ڈالی جا سکے۔ چین میں قائم ایک ٹیکنیکل فرم کا چیف ایگزیکٹو شمالی کوریا سے تعلق رکھتا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خزانہ Steven Mnuchin نے دنیا بھر میں کام کرنے والی مختلف کمپنیوں کو خبردار کیا ہے  کہ وہ محتاط رہیں اور کسی بھی شمالی کوریا کے باشندے کو ملازمت دینے سے گریز کریں۔ جنوبی کوریا نے ان پابندیوں کو درست قرار دیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply