جنوبی کوریا کے صدر شمالی کوریا کے دورے پر پہنچ گئے

ایئر پورٹ پر شمالی کوریا کہ رہنما کم جونگ ان اور سینکڑوں افراد نے جنوبی کوریا کے صدر کا استقبال کیا

ایئر پورٹ پر شمالی کوریا کہ رہنما کم جونگ ان اور سینکڑوں افراد نے جنوبی کوریا کے صدر کا استقبال کیا

پیانگ یانگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

جنوبی کوریا کے صدر  Moon Jae-in  3 روزہ سرکاری دورے پر Pyongyang پہنچ گئے ہیں، ایئر پورٹ پر شمالی کوریا کہ رہنما Kim Jong Un اور سینکڑوں افراد نے جنوبی کوریا کے صدر کا استقبال کیا۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے اور جنگ بندی کے معاملات سمیت دیگر امور پر بات چیت کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ دونوں رہنمائوں کی یہ تیسری ملاقات ہے اور شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کی ٹائم لائن پر متفق ہونا اہم پیشرفت ہو گی۔جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر Moon Jae-in کو امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان اعلی مذاکرات کا کردار ادا کرنے کو کہا ہے جبکہ شمالی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ بات چیت میں تعطل کی ذمے داری امریکا پر عائد ہوتی ہے۔

No comments.

Leave a Reply