وزیر اعظم عمران خان دو روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، پاکستان میں پیدا ہونے والے پناہ گزین بچوں کو شہریت کا حق ہے، عمران خان

وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

وزیر اعظم عمران خان دو روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں۔ پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے 17 ستمبر کو جاری کردہ بیان کے مطابق یہ دورہ Saudi King Salman Bin Abdulaziz اور Saudi Prince Mohammad bin Salmanن کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔  بیان کے مطابق عمران خان، King Salman اور Mohammad bin Salmanسے ملاقاتیں کریں گے جبکہ پاکستانی وزیر اعظم کے اعزاز میں ایک شاہی عشائیے کا انتظام بھی کیا جائے گا۔  اسلام آباد حکومت کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم سعودی قیادت سے اپنی ملاقاتوں میں اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ عمران خان وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھانے کے عین ایک ماہ بعد یہ دورہ کر رہے ہیں۔ ملک کو اس وقت مالی خسارے کا سامنا ہے اور ایسے میں یہ قیاس آرائیاں پہلے ہی سے جاری تھیں کہ اسلام آباد حکومت اس مشکل گھڑی میں اپنے روایتی اتحادی اور دوست ملک سعودی عرب کا دروازہ کھٹکھٹا سکتی ہے۔ پاکستان، ریاض حکومت سے کئی بلین ڈالر کا قرض مانگ سکتا ہے۔

پاکستانی حکومت کو اقتصادی مشکلات کے علاوہ انتہا پسندی، پانی کی شدید قلت اور آبادی میں اضافے جیسے کئی مسائل کا سامنا ہے۔ اس وقت البتہ سب سے اہم معاملہ خسارے کا ہے جس کے سبب پاکستان کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے bailout پیکیج کے سلسلے میں رجوع کرنا پڑ سکتا ہے۔  ایسے میں یہی کہا جا رہا تھا کہ پاکستان، ریاض یا بیجنگ کا رخ کر سکتا ہے اور اس طرح وہ آئی ایم ایف کا دروازہ کھٹکھٹانے سے بچ سکتا ہے۔  اطلاعات ہیں کہ پاکستان، چین سے 2 ارب اور سعودی عرب سے  450 ارب ڈالر کے قرضے کا مطالبہ کر رہا ہے  تاہم فی الحال اس کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔ دریں اثنا پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ 3 روزہ سرکاری دورے پر اتوار سے چین میں ہیں۔

دوسری جانب پارلیمنٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پیدا ہونے والے پناہ گزیں بچوں کو پاکستانی شہری ہونے کا حق حاصل ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بچے جہاں پیدا ہوتے ہیں وہ اسی ملک کے شہری کہلاتے ہیں اور یہ قانون دنیا بھر میں رائج ہے، پاکستان میں مقیم افغان اور بنگلہ دیشی پناہ گزینوں کا حتمی فیصلہ کرنا ہو گا، انسانیت کے ناطے افغان اور بنگلہ دیشی پناہ گزین بچوں کو شہریت دے رہے ہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلے سے قبل سب سے مشاورت کریں گے، یہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے، مہاجرین بھی انسان ہیں ان کا فیصلہ نہ کیا تو معاشرے میں شدید مسائل پیدا ہوں گے، اپوزیشن اس بارے میں تجاویز دے تو بہتر ہو گا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی میں کئی سال سے لوگ رہ رہے ہیں جنہیں شہریت نہیں ملی، ہم ان کو ملک سے باہر بھیج سکتے ہیں اور نہ ہی وہ یہاں کے شہری ہیں، انسانیت کے تقاضے سب کے لیے پورے ہونے چاہیئں، اگر آج فیصلہ نہ ہو گا تو کب ہو گا، اگر ان پناہ گزینوں سے متعلق فیصلہ نہ کیا گیا تو شدید مسائل پیدا ہوں گے،  جو یہاں بچے پیدا ہوئے ہمیں ان کو دیکھنا ہے۔

No comments.

Leave a Reply