فیفا 2018 ء بہترین فٹبالر کا ایوارڈ لوکا موڈرک اور بیسٹ فیفا ویمن ایوارڈ مارٹا کے نام

کروشین فٹبالر لوکا موڈرک اور برازیل کی مارٹا

کروشین فٹبالر لوکا موڈرک اور برازیل کی مارٹا

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

فٹبال کے سپر سٹار Ronaldo اور Messi کا سحر ٹوٹ گیا، فیفا 2018 ء کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ Luka Modricنے جیت لیا، برازیل کی Marta بہترین خاتون فٹبالر قرار پائیں، فیفا پوشکا ایوارڈ مصر کے Mohamed Salahکے نام رہا۔ لندن میں فیفا بیسٹ پلیئر 2018 ء ایوارڈز کا اعلان کر دیا گیا،  کروشین فٹبالر Luka Modric فیفا بیسٹ پلیئر ایوارڈ لے اڑے۔ بیلجیم کے Koen Casteels بہترین گول کیپر، فرانسیسی Deschamps  بہترین کوچ قرار پائے۔ برازیل کی Martaنے بھی بیسٹ فیفا ویمن ایوارڈ کے لیے سب کو ”گول” کر دیا جبکہ فیفا پوشکا ایوارڈ مصر کے سٹائلش پلیئر Mohamed Salahنے پایا۔ 2007 کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ Ronaldoیا  Messi میں سے کوئی فیفا بیسٹ پلیئر ایوارڈ جیت نہیں سکا۔

No comments.

Leave a Reply