بھارت میں سپریم کورٹ کی کارروائی براہِ راست کوریج کرنے کی اجازت دے دی

سپریم کورٹ آف انڈیا

سپریم کورٹ آف انڈیا

نئی دہلی ۔۔۔ نیوز ٹائم

سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کی عدالت میں عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی اجازت دے دی۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق عدالتِ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عوام اور سائلین کی عزت اور حفاظت کے لیے بہت جلد ضابطہ اخلاق ترتیب دیا جائے گا۔ بھارتی عدالت نے ریمارکس دیے کہ Live streaming سے عدالتی نظام میں شفافیت آئے گی، جبکہ یہ فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ لوگوں کو ابتدائی معلومات حاصل کرنے کا حق ہے اور انہیں یہ جاننے کی اجازت دی جائے کہ عدالت میں کیا ہو رہا ہے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف انڈیا نے اس قبل بھی عدالتی کارروائی کے دوران لائیو اسٹریمنگ کو وقت کی ضرورت قرار دیا تھا۔

اٹارنی جنرل K. K. Venugopal نے عدالت میں پیش ہو کر کہا تھا کہ وہ لائیو اسٹریمنگ کو تجرباتی بنیادوں پر چیف جسٹس کی عدالت میں لانا چاہتے ہیں۔ تاہم اس دوران انہوں نے لائیو اسٹریمنگ سے متعلق قواعد و ضوابط پر مشتمل تجاویز بھی عدالت کے سامنے پیش کیں۔K. K. Venugopal نے عدالت میں بتایا کہ یہ تجرباتی منصوبہ یہ اخذ کرنے میں مدد دے گا  کہ کیا لائیو اسٹریمنگ کو سپریم کورٹ سمیت ملک کی دیگر عدالتوں میں بھی لگایا جانا چاہیے  انہوں نے اپنی تجویز میں یہ بھی بتایا کہ لائیو اسٹریمنگ میں 70 سیکنڈز کی تاخیر رکھی جائے گی، تاکہ ججز عدالت میں ہونے والی کسی بد تمیزی، ذاتی نوعیت کے ریمارکس، حساس یا قومی سلامتی سے متعلق گفتگو کے دوران آواز کو بند کر سکیں۔ سپریم کورٹ کا بینچ قانون کے ایک طالبِ علم Anshul Tripathi اور ایڈووکیٹ Andrea Jensens کی درخواست پر سماعت کر رہا تھا۔ درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی سپریم کورٹ کے احاطے میں لائیو اسٹریمنگ کی اجازت دی جائے  اور اپنی پریکٹس کا آغاز کرنے والے وکلا تک اس کی رسائی دی جائے۔

No comments.

Leave a Reply