دنیا کی سب سے بڑی معیشت، امریکہ پر قرضوں کا بوجھ بڑھ گیا

دو ہزار انیس میں امریکہ قرض و سود کی مد میں سالانہ 390 ارب ڈالر ادا کرے گا

دو ہزار انیس میں امریکہ قرض و سود کی مد میں سالانہ 390 ارب ڈالر ادا کرے گا

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکہ پر قرضوں کا انبار بڑھتا جا رہا ہے، 2028 ء میں امریکہ دفاع اور صحت سے زیادہ قرضوں کی ادائیگی پر خرچ کرے گا۔ معروف امریکی اخبار کے مطابق 2028 ء تک امریکہ قرضوں کی واپسی پر سالانہ 900 ارب ڈالر خرچ کرے گا۔ 2019 ء میں امریکہ قرض و سود کی مد میں سالانہ 390 ارب ڈالر ادا کرے گا  اور یہ رقم 2017 ء کے مقابلے 50 فیصد زائد ہو گی۔ ماہرین کے مطابق امریکہ کے بجٹ خسارے کے باعث قرضوں کا حجم بڑھ رہا ہے  اور آئندہ سال دنیا کی سب سے بڑی معیشت کے سالانہ اخراجات آمدن کے مقابلے 1000 ارب ڈالر زائد رہنے کا خدشہ ہے۔

No comments.

Leave a Reply