فلسطین ۔ اسرائیل امن منصوبے کا اعلان دو ماہ کیا جائے گا: امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کے خاتمے کے لیے دو ریاستی حل کی تجویز کی حمایت کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا فریقین کے درمیان امن کے قیام کے لیے دو یا تین ماہ تک امن فارمولہ پیش کرے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کے حوالے سے یہ پہلا واضح بیان ہے جس میں دو ریاستی  فارمولے کی حمایت کی گئی ہے۔ امریکی انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اگر فلسطینی اور اسرائیلی تیار ہوں  تو امریکا بھی دو ریاستی حل کی حمایت کرے گا۔

ادھر نیو یارک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو سے ملاقات میں کہا کہ وہ امن اسکیم دو یا تین ماہ میں سامنے لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ مدت صدارت کے پہلے دور کے مکمل ہونے سے قبل ہی مشرق وسطی امن اسکیم پیش کر دی جائے۔

No comments.

Leave a Reply