سستا تیل چاہیے تو مشرق وسطیٰ سے دور رہو، ایران کا ٹرمپ کو انتباہ

ایران کے وزیر برائے تیل بیژن نامدار زنگنہ

ایران کے وزیر برائے تیل بیژن نامدار زنگنہ

 تہران ۔۔۔ نیوز ٹائم

ایران کے وزیر برائے تیل Bijan Zanganeh نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں نہ بڑھیں تو انہیں مشرقِ وسطیٰ کے معاملات میں مداخلت سے باز رہنا چاہیے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں ایرانی وزیر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کی تیل کی برآمدات محدود کرنے کی سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں اور ساتھ ہی وہ چاہتے ہیں کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ بھی نہ ہو۔ ایرانی وزیر کے بقول ان دونوں باتوں کا ایک ساتھ ہونا ممکن نہیں اور اگر امریکی صدر واقعی چاہتے ہیں کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں نہ چڑھیں اور منڈی عدم استحکام کا شکار نہ ہو تو انہیں مشرقِ وسطی میں غیر ضروری مداخلت اور ابتری پھیلانے سے باز رہنا چاہیے۔

No comments.

Leave a Reply