نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم
افریقہ یونین کے سربراہ اور Rwanda’s president Paul Kagame نے امریکہ کے شہر نیو یارک میں جاری اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ ہم اقوام متحدہ کی ساخت اور طریقہ کار میں اصلاحات سے متعلق صدر رجب طیب اردگان کی اپیل کی حمایت کرتے ہیں۔ Paul Kagame نے کہا کہ اقوام متحدہ میں افریقہ یونین کی حیثیت دیگر علاقائی تنظیموں کی طرح اس کے حجم اور اسٹیٹس کے مطابق ہونی چاہیے اور اس سال کے جنرل اسمبلی اجلاس کا مرکزی خیال ”اقوام متحدہ کو تمام انسانوں کے ترجمان ادارے” کی حالت میں لانا ہے۔ Paul Kagame نے کہا کہ اقوام متحدہ کا ادارہ حقیقی معنوں میں تہہ در تہہ شکل میں پوری انسانیت کی ترجمانی کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”موجودہ دوتہوں والی گلوبل انتظامی ساخت مستحکم ساخت نہیں ہے۔ اس ساخت میں اکثریت کو پابند کرنے والے اصولوں کا تعین ایک مختصر سی اقلیت کی طرف سے کیا جاتا ہے۔ ادارے کے معیار نہ تو ہر ایک کے ساتھ مساوی شکل میں ہم آہنگ ہیں اور نہ ہی عالمگیر معیار ہیں۔ سسٹم کی بنیاد میں موجود اس ناانصافی کا خاتمہ کثیر تہوں والے تعاون کو دوبارہ سے تازہ کرے گا اور بین الاقوامی اداروں کی جائز حیثیت کو دوبارہ سے بحال کرے گا۔
جمہوریہ کانگو کے صدر Joseph Kabila نے بھی اپنے خطاب میں اقوام متحدہ میں براعظم افریقہ کی زیادہ وسیع نمائندگی کا مطالبہ کیا۔افریقی ممالک کے 15 سال سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن بننے کی خواہش کی یاد دہانی کرواتے ہوئے Joseph Kabila نے کہا کہ افریقی عوام کا اقوام متحدہ سے مطالبہ ہے کہ ان کی آواز کو زیادہ بہتر شکل میں سنا جائے۔Joseph Kabila نے کانگو میں 20 سال سے متعین اقوام متحدہ کی امن فورس MONUSCO کے ملک سے انخلا کا بھی مطالبہ کیا۔