پورپی یونین کا ایران کیلئے 18 ملین یورو کی امداد کا اعلان

یورپی یونین کی خارجہ امور کی چیئرمین فیڈریکا مغرینی

یورپی یونین کی خارجہ امور کی چیئرمین فیڈریکا مغرینی

برسلز ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی پابندیوں کی وجہ سے پیش آنے والی معاشی مشکلات کو کنٹرول کرنے کی غرض سے یورپی یونین، ایران کو 18 ملین یورو ادا کرے گا۔  یورپی یونین کی خارجہ امور کی چیئرمین Federica Mogheriniنے کہا ہے کہ یورپی یونین ایران کے ساتھ تعاون کرنے کی پابند ہے۔ ایران کو دیا جانے والا امدادی پیکج معاشی تعلقات پر مبنی ہے، جو ہمارے شہریوں کیلئے فائدہ مند اور ان کی ترقی کا باعث ہے۔ یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ 2015ء میں ایران کے ساتھ ہونے والے بین الاقوامی جوہری معاہدے کی پاسداری اور امریکی پابندیوں کی وجہ سے پیش آنے والی معاشی مشکلات کو کنٹرول کرنے کی غرض سے  یورپی یونین ایران کو 18 ملین یورو ادا کرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے سے امریکا کے نکلنے کے بعد پیش آنے والی معاشی مشکلات کو حل کرنے میں ایران کی مدد کرے گا،  اس معاہدے کی امریکی خلاف ورزی کی وجہ سے یورپی یونین، ایران کو 18 ملین یورو کا پیکج فراہم کرے گا۔ یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی کے مہینے میں ایران کے ساتھ ہونے والے بین الاقوامی جوہری معاہدے کو ختم کر دیا تھا  اور ایران کے خلاف نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا تھا۔ یورپی یونین کی طرف سے ایران کو دیے جانے والے 18 ملین یورو درحقیقت یورپ اور ایران کے درمیان طے شدہ 50 ملین یورو کے بڑے پیکج کا حصہ ہیں۔

No comments.

Leave a Reply