نیب نے اسحاق ڈار کی جائیداد نیلام کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی

نیب نے اسحاق ڈار کی جائیداد نیلام کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی

نیب نے اسحاق ڈار کی جائیداد نیلام کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد کی نیلامی کے لئے درخواست دائر کی ہے۔نیشنل احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر ِخزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد کی نیلامی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق نے درخواست دائر کی جس میں موقف پیش کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار نیب کو مطلوب ہیں، نیب اور عدالت اسحاق ڈار کو مفرور قرار دے چکی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ  اسحاق ڈار کی پاکستان میں تمام جائیدادوں کو فروخت کرنے کی اجازت دی جائے،  ڈسٹرکٹ افسر ریونیو کو اسحاق ڈار کی جائیدادوں کا کنٹرول لینے کا حکم جاری کیا جائے  اور ڈی او آرز جائیدادوں کو تحویل میں لے کر کرایہ سرکاری خزانے میں جمع کرائیں۔

No comments.

Leave a Reply