بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سارک وزرائے خارجہ اجلاس ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سارک وزرائے خارجہ کا اجلاس ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں، وہ صرف نصف گھنٹہ اجلاس میں موجود رہیں۔ نیو یارک میں موجود وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران ان کی بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سشما سوراج اجلاس کے درمیان میں ہی اٹھ کر چلی گئیں، ہو سکتا ہے ان کی طبیعت ناساز ہو، ان کی بات غور سے سنی، انہوں نے علاقائی تعاون کی بات کی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میرا سوال یہ ہے کہ علاقائی تعاون ممکن کیسے ہو گا؟ جب خطے کے ملک مل بیٹھنے کو تیار ہیں اور آپ اس بیٹھک میں رکاوٹ ہیں، اس طرح علاقائی تعاون میں پیشرفت کیسے ممکن ہو گی؟

No comments.

Leave a Reply