گوگل سرچ کی آمد کو 20 سال مکمل، ورلڈ وائیڈ ویب مکمل طور پر بدلنے کے لئے تیار

گوگل سرچ کی آمد کو 20 سال مکمل

گوگل سرچ کی آمد کو 20 سال مکمل

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

ورلڈ وائیڈ ویب پر گوگل سرچ کی آمد کو 20 سال مکمل ہو گئے اور اس موقع پر کمپنی نے اپنی اس اہم ترین پراڈکٹ کو متعدد نئے فیچرز کے ذریعے اپ ڈیٹ کیا ہے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق درحقیقت یہ فیچرز آرٹیفیشل ٹیکنالوجی پر مبنی ہے اور اب گوگل سرچ صارف کے سرچ کے تجربے کا اندازہ خودکار طور پر لگانے کی کوشش کرے گی۔اسی طرح گوگل نے اپنی توجہ موبائل پر مرکوز کی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ تمام نئے فیچرز ڈیسک ٹاپ پر نہیں بلکہ اسمارٹ فونز پر کام کریں گے (کم از کم گوگل کی سلائیڈز سے تو یہی اندازہ ہوتا ہے)۔ اس حوالے سے پہلا فیچر ایکٹیویٹی کارڈ ہے جس میں سرچ رزلٹس کے اوپر ایک پتلی سی پٹی ابھر آئے گی جس پر کلک کرنے پر ایک کارڈ متعلقہ سرچز کو شو کرے گا جبکہ اسی موضوع پر صارف کی پرانی سرچز کو بھی دکھائے گا۔

اسی طرح ایک نیا Feature collections کا ہے جس میں صارفین مخصوص موضوعات پر اپنی سرچز کو محفوظ اور آرگنائز کر سکیں گے، بالکل Pinterest سرچ کی طرح۔ گوگل فیڈ نامی فیچر کو بھی اپ ڈیٹ کیا گیا، اس فیچر میں صارف کی دلچسپی کے موضوعات کو کارڈز کی شکل میں دکھایا جاتا ہے، اب اسے ڈسکور کا نام دیا گیا ہے اور صارف کو مواد کے حوالے سے زیادہ کنٹرول دیا جا رہا ہے۔ اگر صارف کئی زبانوں سے واقف ہو گا تو یہ کارڈ کئی زبانوں پر سامنے آئیں گے اور یہ ڈسکور فیڈ تمام موبائل صارفین کے گوگل ہوم پیج پر متعارف کرائے جائے گی۔ اگر تو آپ کو سوشل میڈیا پر اسٹوریز فارمیٹ پسند ہے تو اچھی بات یہ ہے کہ گوگل نے سٹوریز کو سرچ کا حصہ بھی بنا دیا ہے جن میں اے ایم پی اسٹوریز بھی شامل ہیں۔ فیچرڈ ویڈیوز ایک اور نیا فیچر ہے جس میں صارف جب کسی ویڈیو کو سرچ کرے گا تو گوگل خودکار طور پر اس ویڈیو کے پرانے کلپس کو بھی سامنے لے آئے گا۔

رپورٹ کے مطابق تصاویر کو سرچ کرنے کے طریقہ کار میں بھی اپ ڈیٹ کی گئی ہے اور اب ایک نیا Ranking Algorithm متعلقہ تصاویر کی تلاش میں مدد دے گا  اور گوگل امیج Results میں Google lens کا اضافہ بھی کر رہا ہے۔ ہنگامی حالات کے شکار افراد کے لیے بھی گوگل نے نئے ٹولز متعارف کرائے ہیں، جن میں اے آئی پر مبنی سیلاب کی پیشگوئی کرنے والا ماڈل، جو سیلاب کے بروقت الرٹ فراہم کرے گا،  یہ فیچر فی الحال بھارت میں متعارف کروایا جا رہا ہے۔آخر میں گوگل نے ملازمت کی تلاش کے لیے ایک نیا ٹول پاتھ ویز بھی پیش کیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply