چین اور پاکستان کے خلاف ہونے والی ہر سازش ناکام ہو گی: چین

جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر چین کے اسٹیٹ کونسلر وانگ وائی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی

جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر چین کے اسٹیٹ کونسلر وانگ وائی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی

نیو یارک  ۔۔۔ نیوز ٹائم

چین، پاکستان کا قریبی دوست اور ہمسایہ ملک ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ چین اور پاکستان کی دوستی کئی دہائیوں پر محیط ہے جبکہ اس دوران ہر مشکل وقت میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ پاک، چین اقتصادی راہداری منصوبہ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا اقتصادی منصوبہ ہے جو پاکستان سمیت مختلف ممالک میں معاشی انقلاب لائے گا۔ رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر چین کے State Councillor Wang Yi نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی  جس میں انہوں نے پاکستان میں ہونے والے حالیہ انتخابات کے نتیجے میں بننے والی وزیر اعظم عمران خان کی نئی حکومت کا خیر مقدم کیا۔ جس کے بعد چینی وزارت خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ انتشار کو فروغ دینے کی کوئی سازش یا پاکستان اور چین کے تعلقات میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔  State Councillor Wang Yi کا مزید کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کو اقتصادی راہداری کے حوالے سے تجارت کو فروغ دینے،  پاکستان کے عوام تک ثمرات پہنچانے اور غربت کے خاتمے کے لیے چین اور پاکستان تمام تر کوششیں جاری رکھیں گے۔ چینی بیان کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی عہدیدار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالات کی نوعیت چاہے کچھ بھی ہو چین اور پاکستان کے تعلقات میں تبدیلی نہیں آئے گی۔ اقتصادی راہداری پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس سے روزگار، ترقی اور عوام کی زندگیوں میں تبدیلی آئے گی  اور اسلام آباد اس منصوبے کی سیکیورٹی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔

No comments.

Leave a Reply