جاپانی وزیر اعظم آبے کی نئی کابینہ کا اعلان

جاپان کے وزیر ِاعظم شِنزو آبے

جاپان کے وزیر ِاعظم شِنزو آبے

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے وزیر ِاعظم Shinzo Abe نے اپنی کابینہ میں رد و بدل کیا ہے جس میں درجن بھر ایسے ارکان شامل ہیں جو پہلی بار وزیر بنے ہیں جبکہ کئی مرکزی شخصیات کو عہدوں پر برقرار رکھا گیا ہے۔ یہ اقدام گزشتہ ماہ Shinzo Abe کے لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کا دوبارہ سربراہ منتخب ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔ وزیر ِاعظم Shinzo Abe نے 6 اہم وزرا کو برقرار رکھا ہے جن میں وزیرِ خزانہ  Taro Aso ، وزیرِ خارجہ Taro Kono ، وزیرِ تجارت و صنعت Hiroshige Sekō اور کابینہ کے چیف سیکریٹری Yoshihide Suga شامل ہیں۔ نئے تقرر کردہ ارکان میں وزیرِ دفاع Tsakeshi Iwaya اور House lawmaker کی وزیر Satsuki Katayama شامل ہیں جو نئی کابینہ میں واحد خاتون وزیر ہیں۔

No comments.

Leave a Reply