برطانیہ کی یورپی یونین سے انخلا کی تیاریاں

برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسامے

برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسامے

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانیہ کی وزیر اعظم Theresa May نے یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی پر جاری مذاکرات کے حوالے سے سخت موقف کا اظہار کیا ہے۔ Theresa May بدھ کے روز اپنی جماعت کنزرویٹو پارٹی کے سالانہ کنونشن سے خطاب کر رہی تھیں۔ یورپی یونین سے الگ ہونے کے لئے جولائی میں مرتب کردہ مے کے منصوبے پر انہیں اپنی پارٹی کے اندر بھی چیلنجز درپیش ہیں۔ کابینہ کے چند وزرا نے احتجاجاً استعفے دے دیے ہیں۔ برطانیہ کی وزیر اعظم Theresa May نے کہا کہ انہوں نے سرحدی کنٹرول، قوانین اور بجٹ کو یورپی یونین سے واپس لینے کے عوام سے کیے اپنے وعدوں کو سامنے رکھ کر مذکورہ منصوبہ بنایا تھا۔ انہوں نے برطانوی عوام سے کہا کہ ملک کے بہترین مفاد کی خاطر متحد ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کبھی کسی قیمت پر کوئی مفاہمت نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی سمجھوتے، محصولات اور سرحدوں پر کڑی نگرانی متعارف کرائے بغیر یورپی یونین سے الگ ہونے کے معکوس نتائج برآمد ہوں گے۔  انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی عوام ہر صورتحال کے مقابلے کی اپنی صلاحیت اور فراست کی مدد سے ان مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں۔یورپی یونین نے بدھ کے روز اعلان کیا تھا کہ اس معاملے پر تبادلہ خیال کے لیے 17 اکتوبر کو ایک سربراہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

No comments.

Leave a Reply