عدم اتفاق کے باوجود جرمنی ۔ اسرائیل تعلقات میں پیشرفت: انجیلا مرکل

جرمنی چانسلر انجیلا مرکل اور اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے

جرمنی چانسلر انجیلا مرکل اور اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے

برلن ۔۔۔ نیوز ٹائم

جرمنی ۔ اسرائیل کی دوسرے مرحلہ کی بات چیت کے بعد جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے کہا کہ عدم اتفاق کے باوجود دونوں ممالک کے تعلقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔ جرمنی کی چانسلر نے گزشتہ روز اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے ساتھ بات چیت کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ جرمنی اور اسرائیل کے مابین کئی معاملات پر عدم اتفاق ہے اور ان میں سب سے اوپر فلسطین ہے۔ عدم اتفاق کے باوجود دونوں ممالک کے تعلقات اور بات چیت آگے بڑھی ہے۔ جرمنی اور اسرائیل پرانی نااتفاقی کو علیحدہ کر کے آپسں میں تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق مسٹر نیتن یاہو نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اسرائیل اور جرمنی کے مضبوط تعلقات علاقہ کے دیگر ممالک اور پوری دنیا کے سامنے مثال پیش کر سکتے ہیں۔

مسٹر نیتن یاہو یوروپی ممالک کو ایران نیوکلیئر معاہدہ کے معاملہ پر امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی پیروی کرنے کیلئے راضی کرنا چاہتے ہیں۔ اسرائیل مضبوطی کے ساتھ ایران نیوکلیئر معاہدہ کی مخالفت کر رہا ہے۔ مرکل نے کہا کہ جرمنی بھی اسرائیل کی طرح یہ چاہتا ہے کہ ایران ایٹمی افزودگی نہ کرے  لیکن اس کا عدم اتفاق ایران کو روکنے کے اسرائیل کے طریقہ پر ہے۔  جرمنی کا خیال ہے کہ ایران کو ایٹمی افزودگی کے راستے سے ہٹانے کا یہی سب سے بہتر طریقہ ہے۔ جرمنی اور اسرائیل کے مابین یہ 7ویں سرکاری بات چیت ہے۔ اس بات چیت کو گزشتہ برس اختلافات کا حوالہ دیتے ہوئے سرکاری طور پر ملتوی کر دیا گیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply