دنیا بھر میں اقوام متحدہ کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

دوسری جنگ عظیم کے بعد 24 اکتوبر 1945ء کو چار بڑی عالمی قوتوں امریکہ، چین، برطانیہ اور سویت یونین نے مل کر اقوام متحدہ کے نام سے ایک عالمی ادارے کی بنیاد رکھی

دوسری جنگ عظیم کے بعد 24 اکتوبر 1945ء کو چار بڑی عالمی قوتوں امریکہ، چین، برطانیہ اور سویت یونین نے مل کر اقوام متحدہ کے نام سے ایک عالمی ادارے کی بنیاد رکھی

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

یہ دن 1945ء میں اقوام متحدہ کے منشور کے نافذالعمل ہونے کی سالگرہ کی یاد تازہ کرنے کے لیے تمام ممبر ممالک ہر سال آج کے دن مناتے ہیں۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد 24 اکتوبر 1945ء کو چار بڑی عالمی قوتوں امریکہ، چین، برطانیہ اور سویت یونین نے مل کر اقوام متحدہ کے نام سے ایک عالمی ادارے کی بنیاد رکھی۔ ابتدا میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی تعداد 51 تھی جو بڑھتے بڑھتے آج 193 تک پہنچ گئی ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا پہلا اجلاس لندن میں ہوا، بعد ازاں نیو یارک کو متفقہ طور پر ادارے کے ہیڈ کوارٹرز کیلئے منتخب کیا گیا،  اسی لیے ہر سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس نیو یارک میں ہوتا ہے۔ اقوام متحدہ کے اہم اداروں میں سلامتی کونسل، عالمی عدالت انصاف، ٹرسٹ شپ کونسل اور عالمی و سماجی کونسل شامل ہیں۔  اقوام متحدہ کے امن مشنز سلامتی کونسل کی اجازت کے بعد دنیا کے فوجی تنازعات والے ممالک میں قیام امن کیلئے بھیجے جاتے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply