عراقی پارلیمنٹ نے وزیر اعظم عادل عبد المہدی کی 14 رکنی کابینہ کی توثیق کر دی

عراقی وزیر اعظم عادل عبد المہدی

عراقی وزیر اعظم عادل عبد المہدی

بغداد ۔۔۔ نیوز ٹائم

عراق کی پارلیمنٹ نے رائے شماری کے دوران وزیر اعظم Adel Abdel Mahdiکی طرف سے تجویز کردہ 22 وزرا میں سے 14 کی توثیق کر دی ہے۔ پارلیمنٹ کی جانب سے توثیق کے بعد تجویز کنندہ وزراء  میں سے نصف سے زائد نے حلف بھی اٹھا لیا۔ پارلیمنٹ کے شعبہ اطلاعات کے مطابق  Mohammad Ali Al Hakim کو وزارت خارجہ، Thamer Ghadhban  کو پٹرولیم، Fouad Hussain کو خزانہ، DrMohammad Hashim Abdul Majeed کو تجارت کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ اسی طرح Naim al-Rubaye کو ٹیلی کمیونیکیشن، Bangin Rekani کو ہائوسنگ، Saleh al-Hassani کو زراعت، Ahmed Riyadh کو minister of youth and sports) ، ڈاکٹر Alaa al-Alwani کو صحت اور Salih Abdullah Jabouri کو صنعت کی وزارت دی گئی ہے۔ Bassem al-Rubaye وزیر محنت، ڈاکٹر Luay al-Khatteeb بجلی، Jamal al-Adili آبی وسائل اور Abdullah Luaibi کو ٹرانسپورٹ کی وزارت دی گئی۔

 بائیکاٹ کی دھمکی:

درایں اثنا پارلیمنٹ میں کابینہ کے اعتماد کے ووٹ کے لیے ہونے والی رائے شماری کے موقع پر  Al-Baṣrah گورنری کے ارکان پارلیمنٹ نے بائیکاٹ کی بھی دھمکی دے رکھی تھی۔ Al-Baṣrah کے ارکان کا کہنا ہے کہ کابینہ میں ان کے علاقے کو کوئی نمائندگی نہیں دی گئی۔  انہوں نے دوبارہ سڑکوں پر آنے اور احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنے کی دھمکی دی۔ Osama al-Nujaifi کی قیادت میں قائم اتحاد نے اعلان کر رکھا ہے کہ وہ Adel Abdel Mahdi کی حکومت میں شامل نہیں ہوں گے بلکہ وہ اپوزیشن میں رہ کر اپنا کردار ادا کریں گے۔ عراقی تجزیہ نگار Hisham al-Hashimi  نے العربیہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ Adel Abdel Mahdi کی کابینہ میں تین قدریں مشترک ہیں۔وزراء ان کے دوست ہیں یا ان کے قریبی رشتہ داروں پر مشتمل ہیں۔ ان کی موجودگی میں مستقبل میں کسی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔  کابینہ کی اعتماد سازی کے لیے ہونے والی رائے شماری کے موقع پر ایوان میں 220 ارکان موجود تھے۔ اس موقع پر ایوان میں کابینہ کے 22 وزرا کو شامل کرنے کی تجویز دی گئی تھی جن میں سے 14 کی توثیق کی گئی۔

No comments.

Leave a Reply