ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق پر فرد جرم عائد

ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق

ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق

کوالالمپور ۔۔۔ نیوز ٹائم

ملائیشیا کی عدالت نے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق اور 2 افسران پر کرپشن کیس میں فرد جرم عائد کر دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق اور 2 افسران پر کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر کوالالمپور کی عدالت نے کرپشن کیس میں فرد جرم عائد کر دی، دیگر 2 افسران میں وزیر خزانہ کے ایک اعلی افسر اور ملکی جاسوس ایجنسی کے سابق سربراہ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کو عالمی کرپشن اسکینڈل پر کل 38 مقدمات کا سامنا ہے، ان پر قومی فنڈ سے 2.6 ارب رنگٹ 628 ملین ڈالر اپنے ذاتی بینک اکائونٹ میں منتقل کرنے، اختیارات کے ناجائز استعمال اور اعتماد شکنی کے فوجداری الزامات بھی عائد ہیں۔

No comments.

Leave a Reply