امریکہ کی دفاعی صنعت کا چین پر انحصار: وائٹ ہائوس

وائٹ ہائوس کے تجارتی مشیر پیٹر ناوارو

وائٹ ہائوس کے تجارتی مشیر پیٹر ناوارو

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

وائٹ ہائوس کے trade adviser Peter Navarro کا کہنا ہے کہ امریکہ کی دفاعی صنعت چین سے آنے والے خام مال اور پرزوں پر ضرورت سے زیادہ انحصار کرتی ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ اس میں تبدیلی لانے کے لیے متعلقہ شعبے کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ Peter Navarro نے بدھ کے روز ایک خطاب کے دوران اس موضوع پر بات کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ امریکہ کی دفاع کی صنعت نایاب زمینی دھاتوں اور تزویراتی اعتبار سے اہم دیگر اقسام کے خام مال کے لیے چین پر انحصار کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رات کے وقت دیکھنے والے چند امریکی آلات میں چین کے بنے پرزے لگے ہیں۔ Peter Navarro نے زور دیا کہ چین امریکہ کے دفاعی شعبے کی سپلائی چین اور صنعتی بنیاد کو نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نجی شعبے کے ساتھ تعاون سے تجارت کو قومی سلامتی کے ساتھ مربوط کرے گی۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ ٹرمپ انتظامیہ فراہم کنندگان کا جائزہ لینے کے لیے دفاعی صنعت کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ اس کا مقصد امریکہ کے خام مال اور پرزوں کا تناسب بڑھانا ہے۔

No comments.

Leave a Reply