سلامتی کونسل میں آج شام کی آئین ساز کمیٹی کا معاملہ زیر بحث آئے گا

شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن ڈی میستورا

شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن ڈی میستورا

اقوام متحدہ  ۔۔۔ نیوز ٹائم

عالمی سلامتی کونسل امریکا کی درخواست پر آج شامی بحران کو زیر بحث لانے کے لیے اجلاس کا انعقاد کر رہی ہے۔ یہ پیشرفت شامی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کی سرپرستی میں نئے آئین کو تیار کرنے والی کمیٹی کی تشکیل مسترد کر دینے کے بعد سامنے آئی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی Staffan de Mistura آئین ساز کمیٹی کے حوالے سے بشار الاسد حکومت کی منظوری حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ اس کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ رواں سال جنوری میں روس میں منعقد سوچی کانفرنس کے دوران ہوا تھا۔  یاد رہے کہ آج ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس میں Staffan de Mistura ذاتی طور پر شریک نہیں ہو سکیں گے تاہم وہ وڈیو کے ذریعے کانفرنس کا حصہ بنیں گے۔ Staffan de Mistura یہ اعلان کر چکے ہیں کہ نومبر کے اواخر میں خصوصی ایلچی کے منصب سے ریٹائر ہونے سے قبل وہ بقیہ عرصے کے دوران شام کی آئین ساز کمیٹی کی تشکیل میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے پر کام کرنا چاہتے ہیں۔

Staffan de Mistura نے سلامتی کونسل کو آگاہ کیا تھا کہ بشار الاسد کی حکومت مذکورہ کمیٹی کی رکنیت کے لیے چنے گئے افراد پر آمادہ نہیں ہوئی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ کوئی بھی فریق اس کمیٹی پر غالب نہ آئے۔ اگرچہ مغربی ممالک آئین ساز کمیٹی کی تشکیل میں تیزی لانے کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ سیاسی عمل کو دوبارہ سے شروع کیا جا سکے تاہم شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اختلاف نمایاں طور پر نظر آ رہا ہے۔ شامی حکومت کے نزدیک آئین کو زیر بحث لانا اور اس متعلقہ تمام امورکا معاملہ ہے جس میں کسی بیرونی مداخلت کی اجازت نہیں۔ دوسری جانب شامی اپوزیشن ایک نئے آئین کا مطالبہ کر رہی ہے۔

No comments.

Leave a Reply