ایک تصویر ہزار الفاظ پر بھاری

ایک ہاتھ میں پتھر اور ایک ہاتھ میں فلسطینی جھنڈا تھامے نوجوان ابو عمرو ابو عمرو

ایک ہاتھ میں پتھر اور ایک ہاتھ میں فلسطینی جھنڈا تھامے نوجوان ابو عمرو ابو عمرو

نیوز ٹائم

قابض اسرائیلی فوج کے آگے سینہ تانے، ایک ہاتھ میں پتھر اور ایک ہاتھ میں فلسطینی جھنڈا تھامے نوجوان کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔ اس تصویر کا موازنہ فرانسیسی انقلاب کی مشہور زمانہ پینٹنگ سے کیا جا رہا ہے۔ 22 اکتوبر کو اسرائیلی فوج کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہونے والے نوجوان Abu Umro کی تصویر خبروں کی ہیڈ لائن بن گئی۔ ترک خبر ایجنسی کے فوٹو گرافر Mustafa Hassouna کی اس شاہکار تصویر کو 1830 ء کے فرانسیسی انقلاب کی مشہور زمانہ پینٹنگ لبرٹی سے موازنہ کیا جا رہا ہے  جس میں ایک خاتون کو کچھ اسی انداز میں جارحانہ طور پر احتجاج کرتے دکھایا گیا ہے۔ فلسطینی نوجوان کی تصویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر چھا گئی۔ اس تصویر کو 5000 سے زائد بار ٹوئٹ کیا گیا۔

View image on Twitter

 (YousefMunayyer)

@YousefMunayyer

 When a Michelangelo with a camera captures David fighting Goliath in action.

Getty image by Mustafa Hassouna

5:33 PM – Oct 24, 2018 54.4K

20.8K people are talking about this

Twitter Ads info and privacy

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ دشمن کے سامنے اس جارحانہ اور بے باک انداز میں احتجاج کا طریقہ سامنے آیا ہے۔اس سے پہلے بھی ایسے جارحانہ انداز دیکھنے میں آ چکے ہیں۔ پھر چاہے خود سے کئی گنا جاندار دشمن سے بے دھڑک مقابلے کی یہ تصویر ہو یا پھر فوجی ٹینکوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑا یہ نوجوان۔ یہ وڈیو 5 جون 1989ء کی ہے، جب بیجنگ میں ایک احتجاج کے دوران نوجوان چینی ٹینک کے سامنے کھڑا ہو گیا۔ نا صرف کھڑا ہوا بلکہ ٹینک پر چڑھا، پھر اترا اور مسلسل ٹینکوں کو آگے بڑھنے سے روکتا رہا۔

No comments.

Leave a Reply