جاپانی وزیر اعظم تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے اور چین کے وزیر اعظم لی کیانگ

جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے اور چین کے وزیر اعظم لی کیانگ

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے وزیر اعظم Shinzo Abe3 روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔ یہ کسی جاپانی وزیر اعظم کا 7 سالوں میں چین کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ Shinzo Abe جمعے کے روز چین کے وزیر اعظم Li Keqiang اور صدر Xi Jinping سے ملاقات کریں گے۔ Shinzo Abe نے ٹوکیو سے روانگی سے قبل نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ جزیرہ نما کوریا کو جوہری اسلحے سے پاک کرنے اور جاپانی شہریوں کے اغوا کے مسئلے کے حل کے لیے تعاون کی تصدیق کرنا چاہتے ہیں۔ جاپان کا موقف ہے کہ 1970ء اور 80 ء کی دہائی میں اس کے کم از کم 17 شہریوں کو شمالی کوریائی ایجنٹوں نے اغوا کیا تھا۔ ان میں سے صرف 5 کی واپسی ہوئی تھی۔ Shinzo Abe نے یہ بھی کہا کہ وہ آزاد اور منصفانہ تجارت اور بحیرہ مشرقی چین میں امن و تعاون میں فروغ کے لیے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply