روس اور ایران امریکی پابندی سے متاثر

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف

ماسکو ۔۔۔ نیوز ٹائم

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ روس، ایران کی حالت بہتر طریقے سے سمجھ سکتا ہے کیونکہ دونوں ہی ملک امریکہ کے ذریعہ عائد کی گئی پابندیوں سے متاثر ہیں۔ مسٹر ظریف نے فرانس کے  French newspaper Le Figaro کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ روس، ایران کی حالت سمجھتا ہے کیونکہ روس بھی امریکی پابندیوں سے متاثر ہے۔ انہوں نے کہا، تجارت اور سیاست کے شعبہ میں روس کے ساتھ ہماری بہترین ساجھے داری ہے۔ وہ ہمیں سمجھتا ہے اور وہ بھی امریکی پابندیوں سے متاثر رہا ہے۔ انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی کوشش یہ تھی کہ ایران کے پڑوسی ملک بھی اس کا بائیکاٹ کر دیں مگر وہ اپنی کوششوں میں کامیاب نہیں ہوا۔

ایران، روس اور ترکی کے ساتھ شام میں جنگ بندی کے لئے کوشاں ہے۔ اکتوبر کی شروعات میں روس کے نائب وزیر خارجہ Sergey Vershinin نے ملک میں دہشت گردی سے لڑائی میں فعال کردار ادا کرنے کے لئے ایران کی فوج کی ستائش کی تھی۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے مئی میں اعلان کیا تھا کہ وہ دیگر ممالک کی توجہ ایران کے نیوکلیائی معاہدوں کی سمت کھینچ رہے ہیں۔ امریکہ واپسی کے نتیجہ میں نومبر کے شروع میں ملک میں بڑے پیمانے پر تیل کے برآمدات پر پابندیوں کے ساتھ ساتھ ایران مخالف پابندیوں کے دو دور سامنے آئے۔ 2016میں امریکہ کے صدارتی انتخابات میں مبینہ طورپر دخل اندازی کا معاملہ، ساتھ ہی شام میں خطرناک اثرات اور کریمیا میں جارحیت کی وجہ سے روس امریکی پابندیوں سے متاثر ہوا ہے۔

No comments.

Leave a Reply