جعلی اکائونٹس کیس، جے آئی ٹی نے بلاول کو بھی طلب کر لیا

ے آئی ٹی نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو، سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کو اگلے ہفتے طلب کر لیا ہے

ے آئی ٹی نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو، سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کو اگلے ہفتے طلب کر لیا ہے

اسلام آباد  ۔۔۔ نیوز ٹائم

جعلی اکاونٹس کی تحقیقات میں مصروف مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو، سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کو اگلے ہفتے طلب کر لیا ہے  جبکہ ترجمان بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہمیں اس سلسلے میں کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر General Ahsan Sadiq کی سربراہی میں قائم جے آئی ٹی نے بلاول اور فریال تالپور کو 28 نومبر کیلئے سمن جاری کئے ہیں۔ سابق صدر آصف زرداری کو 29 نومبر کو طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جعلی اکائونٹس کیس میں بہت بڑی پیشرفت ہوئی ہے اور شواہد حاصل کیے گئے ہیں جن کی بنیاد پر ان افراد کے بیانات ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ تحقیقاتی ٹیم دبئی میں قائم کمپنی کین انٹرنیشنل کمپنی کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے بھی متحدہ عرب امارات حکومت کے محکمہ انصاف و قانون کو یاد دہانی کا نوٹس بھیجا ہے تاکہ 27 ارب روپے کی ٹرانزیکشن کی تفصیلات حاصل کی جا سکیں۔ ذرائع کے مطابق کمپنی انور مجید کی فیملی کی ملکیت ہے۔ دریں اثنا جعلی اکائونٹس کے معاملے میں جے آئی ٹی نے 300 اکائونٹس کے ذریعے 10 ہزار مختلف قسم کی ٹرانزیکشنز کی چھان بین کی ہے جس میں 600کے قریب افراد اور 200 پرائیوٹ کمپنیاں ملوث ہیں۔

No comments.

Leave a Reply