جاپان میں کرائے پر باپ بھی دستیاب

بچی کی ماں کو ایک فنکار تاکاشی مل گیا جسے باپ بننے پر عبور حاصل تھا

بچی کی ماں کو ایک فنکار تاکاشی مل گیا جسے باپ بننے پر عبور حاصل تھا

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان میں اب باپ بھی کرائے پر دستیاب ہیں، ایک خاتون نے اپنی بیٹی کو باپ کے رشتے سے آشنا کروانے کیلئے ایک شخص کو کرائے پر رکھا ہے جو بچی کے والد کا کردار بخوبی نبھاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چھوٹی بچی Megumi کے والدین کے درمیان اس وقت علیحدگی ہو گئی تھی جب وہ شیرخوار تھی۔ جب اسے بولنا آیا تو وہ روز اپنے والد کے بارے میں پوچھتی تھی۔ اس کے بعد جب Megumi نے سکول جانا شروع کیا تو اس کا رویہ بالکل بدل گیا اور اس نے والدہ سے بات کرنا بھی بند کر دی۔ اس کی وجہ یہ تھی سکول میں سب بچے اس کے والد کا پوچھتے جس کا بچی کو شدید دکھ تھا اور وہ خود کو اس کا ذمے دار ٹھہراتی تھی۔

اس کے بعد بچی کی ماں Asako نے جاپانی ویب سائٹ سے رابطہ کیا جو ایسے جعلی عزیز اور رشتے دار، دوست اور شادی کے مہمان فراہم کرتے ہیں جو اصل میں فنکار ہوتے ہیں۔ یہاں سے بچی کی ماں کو ایک فنکار Takashi مل گیا جسے باپ بننے پر عبور حاصل تھا اور اس کے لیے وہ ہالی وڈ فلمیں دیکھنے کے علاوہ ماہرینِ نفسیات سے تربیت بھی لے چکا تھا۔ Asako نے Takashi کو بچی کے والد کے طور پر پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب دوبارہ شادی کر چکے ہیں لیکن خاتون نے دو شرطیں عائد کی تھیں کو اول یہ کہ وہ کسی طرح بچی کو بتائے کہ اب تک اس سے دور کیوں تھا اور دوئم جو کچھ اس کی بچی اپنے فرضی والد سے کہے وہ اسے یعنی اس کی ماں کو ضرور بتایا جائے۔

یہاں Takashi نے اپنا نام Yamada رکھا اور بچی کے سامنے آیا جسے دیکھ کر پہلے تو وہ کچھ پریشان ہوئی اور اس کے بعد اس نے فنکار کو اپنے والد کے طور پر قبول کر لیا۔ اب وہ مہینے میں دو مرتبہ Asako کے گھر جاتا ہے اور بچی کو لے کر باہر جاتا ہے اور اس کے ساتھ کھیلتا ہے۔ اب یہ بچی دھیرے دھیرے نارمل ہو رہی ہے اور سکول جانا بھی شروع کر دیا ہے۔ اس کے بدلے Asako فنکار کو ایک دن کا معاوضہ 90 ڈالر میں ادا کرتی ہے۔ تاہم عوام نے اس پر تنقید کرتے ہوئے اسے بچی کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف قرار دیا۔ ان دونوں کے درمیان اب گہرا رابطہ ہو چکا ہے لیکن Yamada کا اس خاندان سے رابطہ محض فرضی بن چکا ہے۔ یہ کردار اسے اس وقت تک نبھانا ہے جب تک بچی شادی کے قابل نہیں ہو جاتی اور اسی وجہ سے والدہ نے اسے 10 برس کے لیے بک کیا ہے لیکن شائد Yamada کو بچی کے بچوں کا نانا بھی بننا پڑے گا۔ واضح رہے صیغہ راز کی خاطر اس کہانی میں اصل نام تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply