تائیوان کے صرف 17 ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات

چینی صدر ژی جن پنگ 3 دسمبر کو صدر پناما جوانکارلوس وریلا  سے ملاقات کریں گے

چینی صدر ژی جن پنگ 3 دسمبر کو صدر پناما جوانکارلوس وریلا سے ملاقات کریں گے

پناما سٹی ۔۔۔ نیوز ٹائم

صدر چین Xi Jinpingآئندہ ماہ وسطی امریکی ملک پناما کا دورہ کریں گے۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال تائیوان کے ساتھ پناما نے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر دیئے تھے  اور اس کے بعد سے اب تک چینی صدر کا یہ پہلا دورہ ہو گا۔ دریں اثنا صدر پناما Juan Carlos Varelaنے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ ان کی حکومت کو صدر چین Xi Jinpingکے دورہ کے توثیق حاصل ہو چکی ہے جس کے مطابق Xi Jinping3 دسمبر کو Juan Carlos Varelaسے ملاقات کریں گے۔ جہاں دونوں قائدین تقریباً 20 معاہدوں پر دستخط کریں گے  جو دراصل مختلف شعبوں میں جیسے سائنس اور انفراسٹرکیچر میں باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ Juan Carlos Varela نے Xi Jinpingسے گزشتہ سال بھی ملاقات کی تھی۔ 1949 سے اب تک یعنی خانہ جنگی کے خاتمہ کے بعد چین اور تائیوان میں علیحدہ علیحدہ حکومتیں ہیں  جبکہ چین ابتدا سے ہی تائیوان کو اس کی (چین کی) سرحد کا ہی حصہ سمجھتا آ رہا ہے اور ہمیشہ سے مضبوط دعویدار رہا ہے۔ تائیوان کے جن ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات ہیں ان کی تعداد گھٹ کر اب صرف 17 رہ گئی ہے۔

No comments.

Leave a Reply