ڈنمارک اور فن لینڈ کا سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت بند کرنے کا اعلان

جرمنی کے بعد ڈنمارک اور فن لینڈ نے بھی سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت بند کرنے کا اعلان کر دیا

جرمنی کے بعد ڈنمارک اور فن لینڈ نے بھی سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت بند کرنے کا اعلان کر دیا

ریاض ۔۔۔ نیوز ٹائم

جرمنی کے بعد ڈنمارک اور فن لینڈ نے بھی سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ ڈنمارک کے وزیر خارجہ کے مطابق یمن جنگ اور سعودی صحافی Jamal Khashoggi کے قتل کے تناظر میں ان دونوں ممالک نے یہ فیصلہ کیا ہے۔  دو روز قبل جرمنی نے بھی سعودی عرب کے ساتھ اسلحہ سپلائی کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے اعداد و شمار کے مطابق حالیہ عرصے میں سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت میں کمی ہوئی ہے۔ سعودی عرب مختلف ممالک سے سالانہ 4.1 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ خرید رہا ہے تاہم اب برطانیہ، فرانس اور اسپین سمیت متعدد ممالک نے اسے اسلحے کی فراہمی میں کمی کر دی ہے۔ سعودی عرب کو اسلحہ فراہم کرنے والے ممالک میں امریکا سرفہرست ہے۔ امریکا 3.4 ارب، برطانیہ 436 ملین، فرانس 27 ملین، دیگر ممالک 225 ملین ڈالر کا اسلحہ سپلائی کر رہے ہیں۔ برطانیہ نے 2016 ء میں 843 ملین، 2017 ء میں 436 ملین ڈالر کا اسلحہ سپلائی کیا تھا۔ فرانس نے 2015 ء میں 174 ملین، 2016 ء میں 91 ملین، 2017 ء میں 27 ملین ڈالر کا اسلحہ دیا۔ سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کرنے والے ممالک میں کینیڈا، چین، ترکی، جنوبی افریقہ، جارجیا، سربیا اور اٹلی بھی شامل ہیں۔

No comments.

Leave a Reply